سابق بھارتی وزیر داخلہ پی کے چدمبرم نے اعتراف کیا ہے کہ پہلگام حملہ بھارتی دہشتگردوں نے کیا، حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔
کانگریس کے رہنما پی کے چدمبرم نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں، کیا حکومت نے اب تک ان کے پاکستانی ہونے کی شناخت کی؟۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے دراصل بھارتی ہیں اور انہوں نے بھارت میں ہی دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔
چدم برم نے مزید کہا کہ انسانیت غزہ میں شرمسار ہے، ہر روز غزہ میں قتل ہونے والوں کی تعداد درجنوں میں ہوتی ہے، ان میں بہت سے عورتیں اور بچے ہوتے ہیں جن کا اس تنازع کے آغاز سے کوئی تعلق نہیں۔
دیکھیں: منگھوپیر میں ایٹیلیجنس بیسڈ آپریشن: ٹی ٹی پی کے 3 اہم دہشت گرد ہلاک