دبئی میں کھیلے گئے سپر فور کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنائے اگرچہ ابتدائی بیٹنگ میں کچھ بلے باز اپنے کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے لیکن لوئر آرڈر کے کچھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک قابل دفعہ ہدف دے دیا۔ شاہین شاہ افریدی نے 13ویں اوور میں دو چھکے لگا کر 19 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئے جبکہ اننگز میں سب سے زیادہ 31 رنز بنانے والا محمد حارث نے دو چوکے اور ایک چوکا لگایا اس کے علاوہ محمد نواز نے دو چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کے اوپنر اور مڈل ارڈر پاکستان کے سپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ شاہین شاہ افریدی کے پاور پلے میں دو وکٹیں جبکہ صائم ایوب نے درمیان کے اوورز میں دو وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کا رن ریٹ قابو کر لیا ہے۔
میچ کی پہلی اننگز میں تو کچھ یوں ماحول تھا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان کے ہاتھ سے میچ جاتا ہوا نظر آرہا ہے لیکن پاکستان کے بالرز نے 135 رنز کو اپنی شاندار بولنگ سے قابو میں کر لیا اور یہ میچ اپنے نام کر لیا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستانی ٹیم اتوار کو ہونے والے میچ میں بھارت کو شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کر پائی گی یا نہیں۔
دیکھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی