پاک فوج نے باجوڑ کے علاقے گھاکھی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے 6 دیہات کے 800 سے زائد رہائشیوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کر دیں۔

August 10, 2026

افغان طالبان کے وزیر نور محمد ثاقب نے پاکستان سے تعلقات کی استواری اور بھارت سے زیادہ قربت کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔

August 10, 2026

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

August 10, 2026

برطانوی اخبار دی گارڈین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حوالگیِ ملزمان کی یکطرفہ پالیسی پر ایک بار پھر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

August 10, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تعلقات کو شطرنج کا کھیل قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکا خاموشی سے محدود سطح پر تهران کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھا رہا ہے۔

August 10, 2026

جشنِ آزادی کے موقع پر بلوچستان سے قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں معروف فنکار اختر چنال زہری کے نئے ملّی نغمے نے قوم کے دل جیت لیے ہیں

August 9, 2026

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکہ پہنچ گئے

دورے کے دوران اسحاق ڈار کی امریکی وزیرِ خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقات متوقع
نائب وزیرِ اعظم اسحاق اڈار امریکہ پہنچ گئے، دورے کے دوران وزیرِ خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقات متوقع

اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران واشنگٹن میں تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کریں گے

July 25, 2025

واشنگٹن 25 جولائی 2025: پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکہ پہنچ گئے، دورے کا مقصد پاک۔ امریکہ تعلقات میں بہتری سمیت خطے کے امن و استحکام پر اہم پیش رفت متوقع ہے۔ اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے سفیر ریاض سعید اور واشنگٹن میں پاکستانی ایمبیسی کے اعلیٰ عہدیداروں نے کیا۔

امریکی وزیرِ خارجہ سے ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات پاک۔ امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، جس سے خطے کے امن و استحکام میں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔

نائب وزیرِ اعظم کا دورہ اس لیے بھی اہمیت رکھتا ہے پاکستان کا مقصد پاک۔ بھارت کشیدگی کے بعد عالمی سطح پر تعلقات کو استوار کرنا اور امریکہ کے ساتھ باہمی تجارت اورسفارتی شعبوں میں تعلقات کو بڑھانا ہے۔ جبکہ دوسری جانب امریکہ بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کررہا ہے کیونکہ چین کے بڑھتے قدم امریکہ کو بھی سخت تشویش میں مبتلا کیے ہوئے ہیں۔

ان مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔ دونوں فریقین توانائی، ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات پر غور کریں گے۔
اسحاق ڈار واشنگٹن ڈی سی میں واقع ایک معروف تھنک ٹینک کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ ماہرین نے اس تقریب کو پاکستان اور خطے کے مسائل کو عالمی ماہرین کے سامنے رکھنے کا ایک اہم موقع قرار دیا ہے۔

دیکھیں: بھارت کے پاکستانی ایجنسیوں پر الزامات اور حقائق

متعلقہ مضامین

پاک فوج نے باجوڑ کے علاقے گھاکھی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے 6 دیہات کے 800 سے زائد رہائشیوں کو مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کر دیں۔

August 10, 2026

افغان طالبان کے وزیر نور محمد ثاقب نے پاکستان سے تعلقات کی استواری اور بھارت سے زیادہ قربت کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔

August 10, 2026

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

August 10, 2026

برطانوی اخبار دی گارڈین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حوالگیِ ملزمان کی یکطرفہ پالیسی پر ایک بار پھر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *