پاکستان نے افغانستان میں مسائل سے نمٹنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ورکنگ گروپ بنانے تجویز پیش کردی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پاکستان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملات پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ اس تجویز کا بنیادی مقصد مشاورت اور اعتماد سازی کے ذریعے ایک ایسی حکمت عملی تیار کرنا، جس پر رکن ممالک مشترکہ طور پر عملدرآمد کر سکیں۔
تجویز میں خطے کی امن و سلامتی، خواتین کی تعلیم اور اقتصادی استحکام جیسے اہم مسائل شامل ہیں۔ پاکستان کا موقف ہے کہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔
اسی طرح او آئی سی کو افغانستان کے حوالے سے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ اگر یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو ماہرین پر مشتمل یہ گروپ ان امور پر عملی تجاویز تیار کرے گا، جس سے اسلامی ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا قاٗم ہوسکے گی۔
دیکھیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا وادی تیراہ کا دورہ، متاثرین سے تعزیت