متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کے لیے اپنی سرزمین، فضائی حدود یا آبی علاقے کے استعمال کرنے سے انکار کر دیا

January 27, 2026

’بورڈ آف پیس‘ میں پاکستان کی شمولیت محض اتفاقیہ نہیں ہے۔ مئی 2025 میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد، اسلام آباد نے خود کو ایک ذمہ دار ’مڈل پاور‘ کے طور پر منوایا ہے. ایک ایسا ملک جو نہ صرف اپنی سلامتی کا دفاع جانتا ہے بلکہ خطے میں “نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر” بننے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ واشنگٹن میں بھی اسٹریٹجک توازن بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔

January 27, 2026

حسن ہاشمیان نے کہا کہ صرف دو دن کے دوران 12 ہزار سے 20 ہزار افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ یہ گروہ خاص طور پر قتل و غارت کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔ ان کے بقول یہ جنگجو پیشہ ور قاتل ہیں جنہیں عراق اور شام میں لڑائی کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

January 27, 2026

ایران۔ ترکی سرحد کے باگھلاچہ علاقے میں شدید برفباری اور زیرو ڈگری درجہ حرارت کے باعث کم از کم 45 افغان مہاجرین ہلاک، مزید لاشوں کی تلاش جاری

January 27, 2026

افغانستان میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت 91 کلومیٹر طویل حصہ مکمل، ہرات میں تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی

January 27, 2026

لکی مروت میں پولیس چوکی شاہ طورہ پر فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام ہو گیا، دہشت گرد فرار

January 27, 2026

پاک فضائیہ کا ایف-16 دستہ مشق “اسپیئرز آف وکٹری-2026” کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق “اسپیئرز آف وکٹری-2026” ایک اہم بین الاقوامی فضائی مشق ہے، جس میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکا کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔
پاک فضائیہ کا ایف-16 دستہ مشق “اسپیئرز آف وکٹری-2026” کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

مشق کے دوران پاک فضائیہ کے پائلٹس جدید ایویانکس اور بیونڈ وژول رینج صلاحیتوں سے لیس ایف-16 بلاک 52 طیاروں کے ذریعے دیگر ممالک کی جدید جنگی فضائی طاقتوں کے ساتھ مشترکہ فضائی جنگی تربیت میں حصہ لیں گے۔

January 19, 2026

پاک فضائیہ کا دستہ کثیر ملکی فضائی جنگی مشق “اسپیئرز آف وکٹری-2026” میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔ اس دستے میں جدید ایف-16 بلاک 52 جنگی طیارے، فضائی و زمینی عملہ شامل ہے، جس نے پاکستان سے سعودی عرب تک طویل فاصلے کی نان اسٹاپ پرواز مکمل کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق “اسپیئرز آف وکٹری-2026” ایک اہم بین الاقوامی فضائی مشق ہے، جس میں سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین، اردن، برطانیہ اور امریکا کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔ مشق کا مقصد شریک فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون، آپریشنل ہم آہنگی، مشترکہ فہم اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے، جبکہ جدید الیکٹرانک وارفیئر، بڑے فضائی دستوں کی کارروائیاں، نائٹ کامبیٹ آپریشنز اور انٹیگریٹڈ انٹیلیجنس، سرویلنس و ریکانائسنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

بیان کے مطابق پاک فضائیہ اس مشق کے ذریعے دوست ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ باہمی انٹرآپریبلٹی کو فروغ دینے اور جدید، ٹیکنالوجی سے بھرپور جنگی ماحول میں اپنی آپریشنل تیاری کو جانچنے کا موقع حاصل کر رہی ہے۔ نان اسٹاپ طویل فاصلے کی پرواز پاک فضائیہ کی طویل رینج آپریشنل صلاحیت اور تیز رفتار تعیناتی کی اہلیت کا عملی مظاہرہ ہے۔

مشق کے دوران پاک فضائیہ کے پائلٹس جدید ایویانکس اور بیونڈ وژول رینج صلاحیتوں سے لیس ایف-16 بلاک 52 طیاروں کے ذریعے دیگر ممالک کی جدید جنگی فضائی طاقتوں کے ساتھ مشترکہ فضائی جنگی تربیت میں حصہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ “اسپیئرز آف وکٹری-2026” میں پاک فضائیہ کی شرکت علاقائی اور عالمی عسکری تعاون کے عزم کی عکاس ہے، جو نہ صرف اس کی پیشہ ورانہ مہارت بلکہ مختلف اور مشکل جنگی ماحول میں مؤثر انداز میں کام کرنے کی ثابت شدہ صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

دیکھیں: پاکستان اور ازبکستان کی اقتصادی شراکت داری، تجارتی ہدف دو ارب ڈالر مقرر

متعلقہ مضامین

متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کے لیے اپنی سرزمین، فضائی حدود یا آبی علاقے کے استعمال کرنے سے انکار کر دیا

January 27, 2026

’بورڈ آف پیس‘ میں پاکستان کی شمولیت محض اتفاقیہ نہیں ہے۔ مئی 2025 میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد، اسلام آباد نے خود کو ایک ذمہ دار ’مڈل پاور‘ کے طور پر منوایا ہے. ایک ایسا ملک جو نہ صرف اپنی سلامتی کا دفاع جانتا ہے بلکہ خطے میں “نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر” بننے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ واشنگٹن میں بھی اسٹریٹجک توازن بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔

January 27, 2026

حسن ہاشمیان نے کہا کہ صرف دو دن کے دوران 12 ہزار سے 20 ہزار افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ یہ گروہ خاص طور پر قتل و غارت کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔ ان کے بقول یہ جنگجو پیشہ ور قاتل ہیں جنہیں عراق اور شام میں لڑائی کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

January 27, 2026

ایران۔ ترکی سرحد کے باگھلاچہ علاقے میں شدید برفباری اور زیرو ڈگری درجہ حرارت کے باعث کم از کم 45 افغان مہاجرین ہلاک، مزید لاشوں کی تلاش جاری

January 27, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *