پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق بنگلہ دیش کے وہ افراد جن کے پاس پاسپورٹ ہوں، وہ اب بغیر ویزا کے پاکستان آسکیں گے۔ اسی طرح پاکستانی بھی بغیر ویزا کے بنگلہ دیش کا سفر کرسکیں گے۔
اکیس اگست برز جمعرات کو چیف ایڈوائزر کے دفتر میں ہونے اجلاس میں کمیٹی نے اس معاہدے کو حتمی شکل دی، جس کے بعد حکومت نے بھی اس معاہدے کو منظور کرلیا ۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان یہ معاہدہ اگلے پانچ برس کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی بنگلہ دیش نے 30 ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے کر رکھے ہیں۔ اب پاکستان کے ساتھ کرنے سے ان ممالک کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔
دیکھیں: بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی کا ایک سال مکمل ہو گیا