مودی حکومت کے وعدے پورے نہ ہونے پر کاکروچ جنتا پارٹی کا 5 ستمبر کو دہلی میں بڑے احتجاجی مارچ کا اعلان۔

August 25, 2026

وفاقی وزیرِ قانون اور بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات میں قانونی اصلاحات اور دوطرفہ روابط مضبوط بنانے پر اتفاق۔

August 25, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ تہران مکمل، ایرانی صدر اور اعلیٰ قیادت سے کشیدگی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی پر اہم ملاقاتیں۔

August 25, 2026

خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکول میں شدید بارش کے بعد کلاس رومز زیرِ آب آگئے، جس سے حکومتی گورننس اور ترجیحات پر سوالات اٹھ گئے۔

August 24, 2026

فتنہ الہندوستان کے نام نہاد وسائل کے تحفظ کے دعوے پر سوالات، تجارتی گاڑیوں پر حملوں اور لوٹ مار سے بلوچستان کی معیشت متاثر۔

August 24, 2026

بانی پی ٹی آئی کا پمز کے بجائے نجی اسپتال میں علاج کا مطالبہ دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے پر سوالات اٹھا رہا ہے، جسے ناقدین اشرافیہ کلچر کی مثال قرار دے رہے ہیں۔

August 24, 2026

پاکستان، بنگلہ دیش کا دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وفاقی وزیرِ قانون اور بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات میں قانونی اصلاحات اور دوطرفہ روابط مضبوط بنانے پر اتفاق۔
وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین

وفاقی وزیرِ قانون اور بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، قانونی اصلاحات اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق۔

August 25, 2026

وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے ملاقات کی، جس میں پاک-بنگلہ دیش تعلقات، قانونی اصلاحات اور نظامِ انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ قانون نے کہا کہ قانون و انصاف سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قانونی اصلاحات اور نظامِ انصاف کی ڈیجیٹلائزیشن میں بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے بنگلہ دیشی ججز کی آئی ایم اے سی میں تربیت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ثالثی و مصالحتی نظام کے تجربات سے استفادہ کرنے میں بنگلہ دیش کی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس شعبے میں مزید تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

دونوں اطراف نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ عوامی اور ادارہ جاتی روابط میں اضافہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات کے لیے خوش آئند ہے۔

متعلقہ مضامین

مودی حکومت کے وعدے پورے نہ ہونے پر کاکروچ جنتا پارٹی کا 5 ستمبر کو دہلی میں بڑے احتجاجی مارچ کا اعلان۔

August 25, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ تہران مکمل، ایرانی صدر اور اعلیٰ قیادت سے کشیدگی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی پر اہم ملاقاتیں۔

August 25, 2026

خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکول میں شدید بارش کے بعد کلاس رومز زیرِ آب آگئے، جس سے حکومتی گورننس اور ترجیحات پر سوالات اٹھ گئے۔

August 24, 2026

فتنہ الہندوستان کے نام نہاد وسائل کے تحفظ کے دعوے پر سوالات، تجارتی گاڑیوں پر حملوں اور لوٹ مار سے بلوچستان کی معیشت متاثر۔

August 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *