یہ اقدام عین ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف عملی کارروائی کا مطالبہ بنیادی شرط کے طور پر پیش کیا تھا

October 27, 2025

ایچ ٹی این کے باخبر ذرائع کے مطابق مذکورہ معاہدہ دس نکاتی فریم ورک پر مشتمل ہے جس کا اعلان آج شام تک متوقع ہے

October 27, 2025

سات دہائیوں سے زائد گزرنے کے باوجود راہِ وفا کے مسافر اپنی آزادی و خودمختاری کے لیے میدانِ عمل میں ہیں اور بھارتی جبر و استبداد کے باوجود استقامت پر قائم ہیں

October 27, 2025

ہیومن رائٹس واچ اور اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے مطابق، مقبوضہ کشمیر دنیا کے ان خطوں میں شامل ہے جہاں فی کس فوجی اہلکاروں کی سب سے زیادہ تعیناتی ہے۔

October 27, 2025

ایک سینئر پاکستانی اہلکار کے مطابق، “بات صرف ریاستوں کے درمیان ہوگی۔ افغان حکومت اگر واقعی سنجیدہ ہے تو وہ عملی اور قابلِ تصدیق کارروائی کرے۔ ہم کسی قیمت پر اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔”

October 27, 2025

وفاقی حکام کے مطابق، اگر موجودہ حالات میں صوبائی حکومت نے فوجی آپریشنز میں رکاوٹ ڈالی تو دہشت گردی کی نئی لہر پورے صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

October 27, 2025

پاکستان اور بنگلادیش کے بڑھتے ہوئے تعلقات، جنرل ساحر شمشاد کی ڈھاکا میں اہم ملاقاتیں

جنرل ساحر شمشاد نے کہا ہے کہ کراچی اور چٹاگانگ کے درمیان بحری راستہ پہلے ہی فعال ہو چکا ہے جبکہ ڈھاکا اور کراچی فضائی رابطہ بھی آئندہ چند ماہ میں بحال کیا جائے گا۔ جس سے تجارت اور عوامی سطح کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی

1 min read

جنرل ساحر شمساد مرزا کا کہنا تھا کراچی اور چٹاگانگ کے درمیان بحری راستہ پہلے ہی فعال ہو چکا ہے جبکہ ڈھاکا اور کراچی فضائی رابطہ بھی آئندہ چند ماہ میں بحال کیا جائے گا۔ جس سے تجارت اور عوامی سطح کے تعلقات میں بھی تقویت آئے گی

ملاقات میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، سینئر سیکریٹری و ایس ڈی جی کوآرڈینیٹر لامیا مرشد اور پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے

October 27, 2025

پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اس وقت بنگلادیش کے دورے پر ہیں۔

جہاں انہوں نے بنگلادیش کی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے انفرادی ملاقاتیں کیں ہیں جن میں دفاعی شراکت داری اور خطے کی امن و سلامتی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بنگلادیش کے دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے بھی ملاقات ہوٗی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی۔

دوران ملاقات پاکستان اور بنگلادیش کے تاریخی و ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان خطے میں ترقی و استحکام کے لیے بنگلادیش کے ساتھ چلنے کا عزم رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی اور چٹاگانگ کے درمیان بحری راستہ پہلے ہی فعال ہو چکا ہے جبکہ ڈھاکا۔ کراچی فضائی رابطہ بھی آئندہ چند ماہ میں بحال کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا یہ اقدامات نہ صرف تجارت کو بلکہ عوامی سطح پر بھی روابط میں تقویت آئے گی۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ بے بنیاد معلومات اور سوشل میڈیا کے منفی استعمال کے خلاف عالمی برادری کو حکمتِ عملی مرتب کرنا ہوگی۔

ملاقات میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، سینئر سیکریٹری و ایس ڈی جی کوآرڈینیٹر لامیا مرشد اور پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔

یہ دورہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب بنگلادیش نے جولائی میں اپنا نیا نیشنل چارٹر منظور کرتے ہوئے ملکی ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ اس اعلان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی جہت عطا کی ہے، جس سے مستقبل میں مشترکہ مفادات کے نئے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

دیکھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ مصر، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

متعلقہ مضامین

یہ اقدام عین ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف عملی کارروائی کا مطالبہ بنیادی شرط کے طور پر پیش کیا تھا

October 27, 2025

ایچ ٹی این کے باخبر ذرائع کے مطابق مذکورہ معاہدہ دس نکاتی فریم ورک پر مشتمل ہے جس کا اعلان آج شام تک متوقع ہے

October 27, 2025

سات دہائیوں سے زائد گزرنے کے باوجود راہِ وفا کے مسافر اپنی آزادی و خودمختاری کے لیے میدانِ عمل میں ہیں اور بھارتی جبر و استبداد کے باوجود استقامت پر قائم ہیں

October 27, 2025

ہیومن رائٹس واچ اور اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے مطابق، مقبوضہ کشمیر دنیا کے ان خطوں میں شامل ہے جہاں فی کس فوجی اہلکاروں کی سب سے زیادہ تعیناتی ہے۔

October 27, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *