پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میچ کی مکمل فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور شہریوں کے نام کر دی۔
گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی، تاہم بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر کے تقریب کو متنازع بنا دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیم اپنی فائنل میچ فیس شہداء کے نام کرتی ہے، اور ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
The Pakistan Cricket Team has dedicated its Asia Cup final match fees to the innocent victims martyred in the May 7 attack, in which civilians, including children, lost their lives. Our thoughts and prayers are with their families.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2025
کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کے اختتام پر کہا کہ ہم فائنل میچ کی فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بے گناہ شہریوں کے لواحقین کے نام کر رہے ہیں۔
یاد دہے کہ اس سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشیا کپ کے تمام میچوں کی فیس پہلگام حملے کے مقتولین کے ورثا اور بھارتی فوج کے نام کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دیکھیں: پاکستان اور بھارت اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں نبرد آزما ہوں گے
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								