ہرات میں مزار کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ طالبان دورِ حکومت میں آئی ایس کے پی کی بڑھتی ہوئی آپریشنل آزادی اور افغانستان کے دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بننے کی واضح نشاندہی کرتا ہے

April 11, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو گیا ہے

April 11, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب سفارت کاری نے امریکہ اور ایران کے درمیان ایٹمی تصادم کا خطرہ ٹال دیا، جس کے نتیجے میں عالمی اسٹاک مارکیٹس میں 3.6 ٹریلین ڈالر کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا

April 11, 2026

پاکستان نے اسلام آباد مذاکرات کے لیے ایران کے 86 رکنی وفد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اسپیکر پارلیمان اور وزیر خارجہ کی قیادت میں آنے والے اس وفد میں جوہری ماہرین اور معاشی حکام کی شمولیت تہران کے سنجیدہ اہداف کو ظاہر کرتی ہے

April 11, 2026

سعودی طیاروں نے بھی ایرانی وفد کو پاکستان تک محفوظ پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، جسے علاقائی سفارتکاری میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

April 11, 2026

خلیجی خطے میں جہاں کل تک جنگی صورتحال تھی، اب وہاں امن کی باتیں ہو رہی ہیں اور فریقین مذاکرات کی میز پر آ چکے ہیں۔ انہوں نے ایرانی اور امریکی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیشرفت عالمی استحکام کیلئے نہایت اہم ہے۔

April 10, 2026

عالمی معیشت کو تزویراتی سہارا: پاکستان کی سفارتی کامیابی سے دنیا کو 3.6 ٹریلین ڈالر کا فائدہ

وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب سفارت کاری نے امریکہ اور ایران کے درمیان ایٹمی تصادم کا خطرہ ٹال دیا، جس کے نتیجے میں عالمی اسٹاک مارکیٹس میں 3.6 ٹریلین ڈالر کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی کامیاب سفارت کاری نے امریکہ اور ایران کے درمیان ایٹمی تصادم کا خطرہ ٹال دیا، جس کے نتیجے میں عالمی اسٹاک مارکیٹس میں 3.6 ٹریلین ڈالر کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان کی تزویراتی ثالثی نے دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچا لیا۔ ماہرِ اقتصادیات عاطف میاں کے مطابق پاکستان نے عالمی معیشت کو اپنی جی ڈی پی سے 10 گنا زیادہ یعنی 3.6 ٹریلین ڈالر کا فائدہ پہنچایا ہے

April 11, 2026

7 اپریل کو جب دنیا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ہولناک الٹی میٹم کے باعث ایٹمی تصادم کے دہانے پر کھڑی تھی کہ “ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو جائے گی”، پاکستان نے ایک عالمی نجات دہندہ کا کردار ادا کیا۔ اس نازک ترین صورتحال میں، جہاں پولی مارکیٹ جیسے عالمی پیش گوئی کے پلیٹ فارمز جنگ بندی کے امکانات کو 5 فیصد سے بھی کم دکھا رہے تھے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی برق رفتار سفارت کاری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

پاکستان کے کلیدی کردار نے امریکہ اور ایران کو امن کی میز پر آمادہ کیا، جس کے نتیجے میں جنگ بندی کے امکانات فوری طور پر 100 فیصد تک پہنچ گئے۔ اس تاریخی کامیابی کا اعتراف واشنگٹن اور تہران دونوں نے عوامی سطح پر کیا ہے۔

عکھربوں ڈالر کا اضافہ

پاکستان کی اس سفارتی فتح کے اثرات محض سیاسی نہیں بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی زندگی بخش ثابت ہوئے ہیں۔ معروف ماہرِ اقتصادیات عاطف میاں کے تجزیے کے مطابق، جنگ بندی کے یقینی ہوتے ہی عالمی اسٹاک مارکیٹس میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی۔ امریکی انڈیکس میں 2.9 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے عالمی سطح پر مجموعی طور پر 3.6 ٹریلین ڈالر کی دولت میں اضافہ کیا ہے۔

یہ اعداد و شمار اس لحاظ سے حیران کن ہیں کہ پاکستان نے اپنی مجموعی قومی پیداوار سے بھی 10 گنا زیادہ مالیت کا معاشی فائدہ عالمی معیشت کو پہنچایا ہے، جس سے ڈوبتی ہوئی عالمی منڈیوں کو ایک مضبوط تزویراتی سہارا میسر آیا۔

پاکستان کی عالمی ساکھ میں اضافہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بحران کے ٹلنے سے نہ صرف ایک ممکنہ ایٹمی جنگ کا خطرہ ختم ہوا بلکہ پاکستان کی شناخت ایک “گلوبل پیس میکر” کے طور پر ابھری ہے۔ عاطف میاں کے مطابق، پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عالمی امن کے قیام کے لیے ناگزیر قوت ہے۔ اس غیر معمولی سفارتی اثر و رسوخ نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر تزویراتی توازن برقرار رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

اب توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان اس نئی شناخت کو آگے بڑھاتے ہوئے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر بلکہ اندرونِ ملک بھی امن، رواداری اور شمولیت کی سیاست کو فروغ دے گا تاکہ معاشی اور سفارتی استحکام کا یہ سفر جاری رہ سکے۔

متعلقہ مضامین

ہرات میں مزار کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ طالبان دورِ حکومت میں آئی ایس کے پی کی بڑھتی ہوئی آپریشنل آزادی اور افغانستان کے دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بننے کی واضح نشاندہی کرتا ہے

April 11, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو گیا ہے

April 11, 2026

پاکستان نے اسلام آباد مذاکرات کے لیے ایران کے 86 رکنی وفد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اسپیکر پارلیمان اور وزیر خارجہ کی قیادت میں آنے والے اس وفد میں جوہری ماہرین اور معاشی حکام کی شمولیت تہران کے سنجیدہ اہداف کو ظاہر کرتی ہے

April 11, 2026

سعودی طیاروں نے بھی ایرانی وفد کو پاکستان تک محفوظ پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، جسے علاقائی سفارتکاری میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

April 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *