"> ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ؛ مجموعی حجم 21 ارب 33 کروڑ ڈالر سے متجاوز - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ؛ مجموعی حجم 21 ارب 33 کروڑ ڈالر سے متجاوز

مرکزی بینک کے ساتھ ساتھ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اس ہفتے بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 65 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 46 کروڑ 93 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
معیشت

اسٹیٹ بینک کے اپنے ذاتی ذخائر ایک کروڑ 67 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 15 ارب 86 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ہو چکے ہیں۔

May 14, 2026

کراچی: بیرونی ادائیگیوں کے توازن اور ڈپازٹس رول اوور ہونے کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8 مئی تک ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد 21 ارب 33 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اپنے ذاتی ذخائر ایک کروڑ 67 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 15 ارب 86 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ہو چکے ہیں۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں آئی ایم ایف قسط کے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پانڈا بانڈز کے اجراء سے مزید 25 کروڑ ڈالر ملنے کی قوی امید ہے۔ ان متوقع فنڈز سے ملکی معیشت کو مزید سہارا ملے گا۔

مرکزی بینک کے ساتھ ساتھ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اس ہفتے بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 65 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 46 کروڑ 93 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عیدِ قربان کے سیزن کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلاتِ زر میں روایتی اضافہ بھی اس بہتری کی بڑی وجہ ہے۔

حکومتی حلقوں کو توقع ہے کہ ان مثبت اشاریوں کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر رواں مالی سال کے لیے مقررہ 18 ارب ڈالر کے ہدف کے انتہائی قریب پہنچ جائیں گے۔ ذخائر میں یہ استحکام ملکی معیشت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے اور روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا، جس سے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بھی کم ہوگا۔

دیکھئیے:پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کا مرکز بن رہا ہے: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *