وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان میں ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط بنانے پر غور کیا۔ نیز جانبین نے خطے اور بین الاقوامی امور میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received Dr. Ali Larijani @alilarijani_ir, Secretary of Iran’s Supreme National Security Council, during his official visit to Pakistan today.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 25, 2025
Both sides reaffirmed commitment to deepening bilateral… pic.twitter.com/W70HfuLrVr
ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون پر زور دیا۔ اسی طرح ایرانی کے سفیر نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کے دورے کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
مذکورہ اعلیٰ سطحی ملاقات میں فریقین نے سیکیورٹی، اقتصادی روابط، تجارت، توانائی اور علاقائی استحکام جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ جانبین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا اظہار کیا۔ مذکورہ ملاقات پاکستان اور ایران دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کے فروغ کے سلسلے کی ایک پیشرفت ثابت ہو رہی ہے۔
دیکھیں: ہم صیہونیوں کے خلاف لڑائی میں پاکستان کی حمایت نہیں بھولیں گے؛ علی لاریجانی کا دورہ پاکستان