افغانستان کی صورتحال نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کے امن اور تعاون کیلئے اہم ہے، اسی لیے وہاں استحکام کا قیام ضروری ہے۔

March 9, 2026

بھارت ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کر رہا ہے، آٹھ ٹیموں میں سے چار رکھ لیتے ہیں پھر انہی میں سے تین کو آگے بلا لیتے ہیں اور آخر میں کہتے ہیں دیکھو میں جیت گیا۔

March 9, 2026

پاکستان اپنی تیل کی ضرورت کا تقریباً 80 سے 85 فیصد درآمد کرتا ہے، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ملکی معیشت پر پڑتا ہے

March 9, 2026

تحریک انصاف کا انصاف سے متعلق بیانیہ صرف جلسوں اور سوشل میڈیا تک محدود ہے جبکہ عملی طور پر قانونی عمل سے گریز کیا جا رہا ہے

March 9, 2026

یاد رہے کہ بھارت اس سے قبل 2007 اور 2024 میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت چکا ہے جبکہ 2026 کی فتح کے بعد اس کے ٹائٹلز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

March 9, 2026

سستا ایندھن یا معاشی استحکام؟ پاکستان نے سنگین بحران سے بچنے کیلئے مشکل فیصلہ کیا

پاکستان اپنی تیل کی ضرورت کا تقریباً 80 سے 85 فیصد درآمد کرتا ہے، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ملکی معیشت پر پڑتا ہے
حکومت نے معاشی استحکام کو قیمتوں پر تجیح دی

حکومت نے ایندھن پر بھاری سبسڈی دینے کے بجائے قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کو ترجیح دی، کیونکہ بڑی سبسڈیز مالی خسارہ بڑھا کر زرمبادلہ کے ذخائر کو تیزی سے کم کر سکتی ہیں۔

March 9, 2026

پاکستان نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ 16.3 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر کو محفوظ رکھا جا سکے اور سری لنکا جیسے معاشی بحران سے بچا جا سکے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق حکومت نے ایندھن پر بھاری سبسڈی دینے کے بجائے قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کو ترجیح دی، کیونکہ بڑی سبسڈیز مالی خسارہ بڑھا کر زرمبادلہ کے ذخائر کو تیزی سے کم کر سکتی ہیں۔

پاکستان اپنی تیل کی ضرورت کا تقریباً 80 سے 85 فیصد درآمد کرتا ہے، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ملکی معیشت پر پڑتا ہے۔ ایسی صورتحال میں مصنوعی طور پر کم قیمتیں برقرار رکھنے سے اربوں ڈالر کی سبسڈی دینا پڑتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں بھی طویل عرصے تک سبسڈی اور ٹیکس میں کمی نے معیشت کو شدید دباؤ میں ڈال دیا تھا، جس کے نتیجے میں 2022 میں زرمبادلہ کے ذخائر صرف 50 ملین ڈالر تک گر گئے تھے۔

اس بحران کے دوران سری لنکا میں ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوئی جبکہ مہنگائی کی شرح تقریباً 70 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان کی موجودہ پالیسی کا مقصد وقتی طور پر سستا ایندھن فراہم کرنے کے بجائے مالی نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے تاکہ درآمدات، زرمبادلہ ذخائر اور مجموعی معاشی استحکام کو تحفظ مل سکے۔

دیکھئیے:عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ

متعلقہ مضامین

افغانستان کی صورتحال نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کے امن اور تعاون کیلئے اہم ہے، اسی لیے وہاں استحکام کا قیام ضروری ہے۔

March 9, 2026

بھارت ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کر رہا ہے، آٹھ ٹیموں میں سے چار رکھ لیتے ہیں پھر انہی میں سے تین کو آگے بلا لیتے ہیں اور آخر میں کہتے ہیں دیکھو میں جیت گیا۔

March 9, 2026

تحریک انصاف کا انصاف سے متعلق بیانیہ صرف جلسوں اور سوشل میڈیا تک محدود ہے جبکہ عملی طور پر قانونی عمل سے گریز کیا جا رہا ہے

March 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *