آؤ کرکٹ کھیلتے ہیں لیکن جیتوں گا میں ہی، شعیب اختر کا بھارتی کرکٹ ٹیم پر طنز

بھارت ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کر رہا ہے، آٹھ ٹیموں میں سے چار رکھ لیتے ہیں پھر انہی میں سے تین کو آگے بلا لیتے ہیں اور آخر میں کہتے ہیں دیکھو میں جیت گیا۔
شعیب اختر نے بھارتی ٹٰیم کو آڑے ہاتھوں لیا

بھارت نے زیادہ تر میچز اپنے ہی ملک میں کھیلے جبکہ مشترکہ میزبانی کے باوجود صرف ایک میچ سری لنکا میں ہوا

March 9, 2026

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے بعد بھارت کی کامیابی پر طنزیہ ردعمل دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ یہ ایسا ہے جیسے کسی محلے میں ایک امیر بچہ باقی غریب بچوں کو کھیلنے کے لیے بلاتا ہے اور کہتا ہے آؤ کرکٹ کھیلتے ہیں لیکن جیتوں گا میں ہی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کر رہا ہے، آٹھ ٹیموں میں سے چار رکھ لیتے ہیں پھر انہی میں سے تین کو آگے بلا لیتے ہیں اور آخر میں کہتے ہیں دیکھو میں جیت گیا

شعیب اختر کے مطابق اس طرح کے حالات نے عالمی کرکٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔

ان کے بیان پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں، بعض شائقین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ کچھ مداحوں نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کا دفاع کیا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بھارت نے زیادہ تر میچز اپنے ہی ملک میں کھیلے جبکہ مشترکہ میزبانی کے باوجود صرف ایک میچ سری لنکا میں ہوا، سیمی فائنلز اور فائنل بھی بھارت میں ہی منعقد ہوئے۔

دیکھئیے:ایرانی حملوں کا خدشہ: فٹبال اسٹار رونالڈو سعودی عرب چھوڑ کر اسپین منتقل

متعلقہ مضامین

اسرائیل میں حکومت سازی کے عمل میں یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو کنیسٹ کے 67 ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے، جس سے بنیامین نیتن یاہو کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔

November 6, 2026

محسن رضائی نے پیوٹن سے ملاقات میں ایرانی قیادت کا پیغام پہنچانے کا دعویٰ کیا، تہران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے سات شرائط پوری کرنے پر اصرار کردیا۔

November 6, 2026

بھارت نے پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، جبکہ فلپائن کو براہموس میزائلوں کی مزید فروخت کے لیے 800 ملین ڈالر تک کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

November 6, 2026

پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسلح افراد نے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بھانجے تھے۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *