بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر مؤخر کرنے کے اقدام نے خطے میں پانی کی تقسیم اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

September 25, 2026

ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی لہر تیز ہو گئی، سندھ اور بلوچستان کے بعد ہزارہ ڈویژن کے شہریوں نے بھی الگ صوبے کا بھرپور مطالبہ کر دیا۔

September 25, 2026

جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے افغان طالبان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف عملاً جنگ لڑ رہے ہیں۔

September 25, 2026

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

فیکٹ چیک: دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں پاکستان اور آئی ایس آئی پر الزامات بے بنیاد نکلے

بلوچستان اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بڑے دعووں کے لیے ٹھوس شواہد، واقعاتی ڈیٹا اور آزاد تحقیقات ضروری ہوتی ہیں، جبکہ مذکورہ رپورٹ میں زیادہ تر دعوے ایک تجزیہ کار کے بیانیے پر مبنی نظر آتے ہیں
بھارت کا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا

مارچ 2025 میں ایبی گیٹ حملے کے مرکزی ملزم محمد شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی تھی جس پر امریکا نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا تھا۔

March 9, 2026

دی ڈپلومیٹ میں 6 مارچ 2026 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں پاکستان، آئی ایس آئی، داعش خراسان اور چین سے متعلق لگائے گئے الزامات کو ماہرین نے غیر مصدقہ اور یک طرفہ قرار دے دیا ہے، رپورٹ بنیادی طور پر افغان تجزیہ کار اجمل سہیل کے انٹرویو اور رائے پر مبنی ہے جس میں آزاد شواہد یا سرکاری دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال 2021 کے بعد انتہائی پیچیدہ ہوچکی ہے جہاں متعدد شدت پسند گروہ سرگرم ہیں، ایسے ماحول میں کسی ایک واقعے یا دعوے کی بنیاد پر پاکستان پر خطے کے مختلف گروہوں کو کنٹرول کرنے کا الزام لگانا مضبوط ثبوتوں کے بغیر درست تجزیہ نہیں۔

رپورٹ میں 21 فروری کو پاکستان سے افغانستان جانے والی مبینہ اسلحہ کھیپ کا بھی ذکر کیا گیا، تاہم اس دعوے کی نہ کسی بین الاقوامی ادارے نے تصدیق کی اور نہ ہی کوئی فرانزک یا تفتیشی رپورٹ سامنے آئی جو اس معاملے میں پاکستانی ریاستی اداروں کے ملوث ہونے کو ثابت کرے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں جن ہتھیاروں کا ذکر کیا گیا وہ زیادہ تر شارٹ رینج سب مشین گنز اور پستول تھے، جبکہ خطے میں سرگرم شدت پسند تنظیمیں عموماً اسالٹ رائفلز، راکٹ لانچرز اور دھماکا خیز مواد استعمال کرتی ہیں۔

رپورٹ میں یہ تاثر بھی دیا گیا کہ پاکستان افغانستان میں چینی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا کر بیجنگ پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ دعویٰ پاکستان کی سی پیک، علاقائی رابطہ کاری اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا

داعش خراسان سے مبینہ تعلق کے الزام پر ماہرین نے یاد دلایا کہ مارچ 2025 میں ایبی گیٹ حملے کے مرکزی ملزم محمد شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی تھی جس پر امریکا نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا تھا۔

ماہرین کے مطابق بلوچستان اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بڑے دعووں کے لیے ٹھوس شواہد، واقعاتی ڈیٹا اور آزاد تحقیقات ضروری ہوتی ہیں، جبکہ مذکورہ رپورٹ میں زیادہ تر دعوے ایک تجزیہ کار کے بیانیے پر مبنی نظر آتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے کے حساس سیکیورٹی معاملات پر سنجیدہ صحافت کے لیے ضروری ہے کہ الزامات کو رائے یا قیاس آرائی کے بجائے قابل تصدیق شواہد اور متوازن نقطہ نظر کے ساتھ پیش کیا جائے۔

دیکھئیے:اجمل سہیل کو سیکیورٹی تجزیہ کار کے طور پر پیش کرنے پر سوالات، پاکستان مخالف بیانیے کی کوششوں کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر مؤخر کرنے کے اقدام نے خطے میں پانی کی تقسیم اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

September 25, 2026

ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی لہر تیز ہو گئی، سندھ اور بلوچستان کے بعد ہزارہ ڈویژن کے شہریوں نے بھی الگ صوبے کا بھرپور مطالبہ کر دیا۔

September 25, 2026

جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبدالرحیم نے افغان طالبان کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف عملاً جنگ لڑ رہے ہیں۔

September 25, 2026

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *