وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 11, 2026

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

پے درپے حملوں کے ردعمل میں پاکستانی فورسز کی کاروائی، کابل میں 46 طالبان کی نمازِ جنازہ ادا

پاکستان پر پے در پے حملوں کا منہ توڑ جواب؛ پاکستانی فورسز کی جوابی فضائی کارروائی میں ہلاک 46 شرپسندوں کی کابل میں نمازِ جنازہ ادا۔ اسلام آباد نے ملکی دفاع کے لیے ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی کا اعادہ کر دیا
پاکستان پر پے در پے حملوں کا منہ توڑ جواب؛ پاکستانی فورسز کی جوابی فضائی کارروائی میں ہلاک 46 شرپسندوں کی کابل میں نمازِ جنازہ ادا۔ اسلام آباد نے ملکی دفاع کے لیے 'زیرو ٹالرنس' پالیسی کا اعادہ کر دیا

پاکستان کی حالیہ فضائی کاروائیوں میں ہلاک ہونے والے 46 طالبان اہلکاروں کی نماز جنازہ کے مناظر

March 26, 2026

سرحد پار سے پاکستان پر ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے ردِعمل میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 46 شرپسندوں کی کابل کی عیدگاہ مسجد میں نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ ملکی سالمیت پر حملہ کرنے والوں کو ان کے محفوظ ٹھکانوں میں نشانہ بنانا دفاعِ وطن کا ناگزیر حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کاروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب پاکستان کی سرحدی چوکیوں اور معصوم شہریوں پر پے در پے حملوں کے بعد پاکستانی فورسز نے اپنی ‘کمبیٹ پالیسی’ کے تحت جوابی قدم اٹھایا۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ دہشت گرد گروہ افغان سرزمین کو ڈھال بنا کر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا جواب دینا پاکستان کا قانونی اور دفاعی حق ہے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

پاکستانی سیکیورٹی حکام کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فضائی کاروائیوں کا ہدف صرف وہی ٹھکانے تھے جہاں سے پاکستان کے خلاف تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ کابل میں جن 46 افراد کے جنازے اٹھائے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق یہ وہی شدت پسند عناصر تھے جو سرحد پار کاروائیوں کے بعد روپوش تھے اور اب انہیں ان کے ٹھکانوں میں کیفرِ کردار تک پہنچا دیا گیا ہے۔

کابل انتظامیہ کے لیے واضح پیغام

سیاسی و دفاعی مبصرین اس پیش رفت کو کابل کی عبوری حکومت کے لیے ایک سخت پیغام قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ کابل انتظامیہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلام آباد نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

سکیورٹی ہائی الرٹ

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہلاک شدگان کی میتوں کو سخت سکیورٹی میں تدفین کے لیے لے جایا گیا۔ اس موقع پر کابل میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کی ذمہ داری ان تمام قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو شرپسندوں کو پناہ فراہم کرتی ہیں، اور پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے آئندہ بھی اسی طرح کے سخت اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایرانی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 11, 2026

افغان پلیٹ فارم المرصاد کی پاکستان مخالف رپورٹ کو قابلِ تصدیق شواہد سے محروم اور افغان سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

August 10, 2026

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *