مکہ دفاعی معاہدہ؛ سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دو روزہ دفاعی مذاکرات آج اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ اجلاس میں علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون پر بات ہوگی۔
سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفود آج اسلام آباد میں دفاعی مذاکرات کریں گے۔ اجلاس میں علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی حکمت عملی زیر بحث آئے گی۔

November 26, 2026

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے دو روزہ اہم اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ اجلاس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے سیاسی اور عسکری وفود شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ترکیہ کی جانب سے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گولر کی شرکت متوقع ہے۔

پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور اعلیٰ عسکری حکام کریں گے۔

دو روزہ اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فوجی تعاون اور سکیورٹی معلومات کے تبادلے سمیت باہمی شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور ہوگا۔

یہ اجلاس مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں ہو رہا ہے۔ اسے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں دو ابتدائی اجلاس بھی منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ مرکزی اجلاس سے قبل ضروری تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

دیکھیے ؛ پاکستان اور ترکیہ کا عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

متعلقہ مضامین

باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا مطلوب دہشت گرد تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

November 26, 2026

ایران جنگ کے باعث بحرین دیوالیہ پن کے خطرے سے دوچار ہے، جبکہ سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کی معیشتیں بھی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔

November 26, 2026

محفوظ دوا ایپ کے ذریعے شہری بارکوڈ اسکین کرکے ادویات کی اصلیت، قیمت اور دستیابی معلوم کر سکیں گے۔

November 26, 2026

مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور شاہراہیں بند کرنے کی اپیل کردی۔

November 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *