حکومتِ پاکستان نے افغانستان میں حالیہ تباہ کُن زلزلےکے متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کردیا
اسلام آباد:افغانستان مین حالیہ تباہ کُن زلزلے سے اموات کی تعداد 1500 سو کے قریب پہنچ گئی اس کے علاوہ سینکڑوں گھر زمین بوس ہوئے۔ اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے افغان بھائیوں کے لیے 105 ٹن امدادی سامان افغانستان بھیج دیا ہے۔ سامان روانگی کی تقریب اسلام آباد میں اانعقاد پذیر ہوئی جس میں وفاقی وزیرکھیل داس، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کےافسران شریک ہوئے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں راشن بیگ، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات وغیرہ شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے افغان ہم منصبوں سے رابطہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام افغان بھاٗیوں کے سساتھ کھڑی ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں اتوار کی شب زلزلے سے 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں گھر بھی زمین بوس ہوئے جس کے باعث لوگ شدید مشکلات و تکالیف کا شکار ہیں اور ساتھ ساتھ زلزلہ متاثرین کھلے آسمان تلے شب روز گزارنے پر مجبور ہیں۔
دیکھیں: پاکستان نے افغان طلبا کے لیے علامہ اقبال اسکالرشپ پروگرام کے تیسرے مرحلے کا اعلان کر دیا