پاکستان نے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے
وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے

اس سے قبل کے پی کے حکومت نے 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغان متاثرین کے لیے روانہ کردیا ہے

September 4, 2025

حکومتِ پاکستان نے افغانستان میں حالیہ تباہ کُن زلزلےکے متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کردیا

اسلام آباد:افغانستان مین حالیہ تباہ کُن زلزلے سے اموات کی تعداد 1500 سو کے قریب پہنچ گئی اس کے علاوہ سینکڑوں گھر زمین بوس ہوئے۔ اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے افغان بھائیوں کے لیے 105 ٹن امدادی سامان افغانستان بھیج دیا ہے۔ سامان روانگی کی تقریب اسلام آباد میں اانعقاد پذیر ہوئی جس میں وفاقی وزیرکھیل داس، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کےافسران شریک ہوئے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں راشن بیگ، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات وغیرہ شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے افغان ہم منصبوں سے رابطہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام افغان بھاٗیوں کے سساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں اتوار کی شب زلزلے سے 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں گھر بھی زمین بوس ہوئے جس کے باعث لوگ شدید مشکلات و تکالیف کا شکار ہیں اور ساتھ ساتھ زلزلہ متاثرین کھلے آسمان تلے شب روز گزارنے پر مجبور ہیں۔

دیکھیں: پاکستان نے افغان طلبا کے لیے علامہ اقبال اسکالرشپ پروگرام کے تیسرے مرحلے کا اعلان کر دیا

متعلقہ مضامین

مولانا طیب قریشی نے دورۂ بونیر کے دوران پیغامِ امن کمیٹی کا نیٹ ورک خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع اور تحصیلوں تک پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔

November 22, 2026

محسن نقوی نے ایک وزیر کی مسلسل تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جواب دیا تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔

November 22, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں، افغانستان سے حملوں اور عالمی پابندیوں کے نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔

November 22, 2026

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایسا مستقل جوہری معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جسے مستقبل کا کوئی امریکی صدر تبدیل نہ کر سکے۔

November 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *