ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس وین پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شہید ہوگئے، جبکہ ایک اہلکار محفوظ رہا

December 3, 2025

افغانستان کے صوبہ فاریاب کے دارالحکومت میمنہ میں وزارتِ امر بالمعروف کے مرکزی دفتر پر حملے کی ذمہ داری مزاحمتی گروہ افغانستان فریڈم فرنٹ نے قبول کی ہے۔ گروہ کا دعویٰ ہے کہ حملے میں طالبان کے دو اہلکار ہلاک اور صوبائی سربراہ زخمی ہوا ہے

December 3, 2025

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق نیشنل گارڈز واقعے کے بعد امریکی سفارت خانوں کو افغان شہریوں کی درخواستیں مؤخر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے

December 3, 2025

یہ صورتحال اس بیانیے کے بالکل برعکس ہے جو افغان سوشل میڈیا نیٹ ورکس اور بعض سرگرم گروہ دیگر ممالک بالخصوص پاکستان کے بارے میں پھیلاتے ہیں، جہاں وہ افغان مہاجرین کی بغیر تصدیق اندھا دھند قبولیت کا مطالبہ کرتے ہیں اور میزبان ریاستوں کو ’’اسلامی برادری‘‘ یا ’’اتحادی فرض‘‘ کا طعنہ دیتے ہیں۔

December 2, 2025

طالبان حکومت کے اندر بھی ایک محدود “اشرافیہ کا حلقہ” ابھر آیا ہے، جو غربت میں ڈوبی عام آبادی کے حالات سے براہِ راست متاثر نہیں ہوتا، جبکہ عوام کی اکثریت بدستور بنیادی ضروریات سے محروم ہے۔

December 2, 2025

ایچ ٹی این نے کاکڑ کے قریبی ذرائع سے رابطہ کیا جنہوں نے واضح طور پر مؤقف اختیار کیا کہ انوارالحق کاکڑ بالکل خیریت سے ہیں اور اس وقت چین میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے مجوزہ سرکاری و نجی ملاقاتوں کے سلسلے میں مصروف ہیں۔

December 2, 2025

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے چھٹے میچ پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 7 وکٹوں سے شکست دی، 136 رنز کے ہدف کو صرف 17.4 اووروں میں حاصل کیا
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 7 وکٹوں سے شکست دی، 136 رنز کے ہدف کو صرف 17.4 اووروں میں حاصل کیا

میچ کے دوران بھارتی کپتان نے ٹاس کےموقع پر پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا

November 17, 2025

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت اے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دوحہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم کے بنائے گئے 136 رنز کو بغیر کسی مشقت کے 18 اوورز میں ہی پورا کر لیا۔

بھارتی ٹیم کی کارکردگی
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 136 رنز بنائے۔ ویبھو سوریا ونشی نے 45 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نامن داہر نے 35 رنز بنائے۔ تاہم دیگر کھلاڑی بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے۔

پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی
پاکستانی ٹیم کے شاہد عزیز نے تین وکٹیں حاصل کرکے بھارتی کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ مشکلات میں ڈالا۔ معاذ صداقت اور سعد مسعود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ صفیان مقیم، احمد دانیال اور عبید شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی بیٹنگ
جواب میں پاکستانی ٹیم نے محض 17.4 اوورز میں ہدف پورا کر لیا۔ محمد نعیم نے 14 اور یاسر خان نے 11 رنز بنائے۔ بھارتی یش ٹھاکر اور سویش شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی کپتان نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ اس لیے مذکورہ فتح پاکستانی شاہینوں کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

دیکھیں: پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز ری شیڈول۔ سری لنکن ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس وین پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شہید ہوگئے، جبکہ ایک اہلکار محفوظ رہا

December 3, 2025

افغانستان کے صوبہ فاریاب کے دارالحکومت میمنہ میں وزارتِ امر بالمعروف کے مرکزی دفتر پر حملے کی ذمہ داری مزاحمتی گروہ افغانستان فریڈم فرنٹ نے قبول کی ہے۔ گروہ کا دعویٰ ہے کہ حملے میں طالبان کے دو اہلکار ہلاک اور صوبائی سربراہ زخمی ہوا ہے

December 3, 2025

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق نیشنل گارڈز واقعے کے بعد امریکی سفارت خانوں کو افغان شہریوں کی درخواستیں مؤخر کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے

December 3, 2025

یہ صورتحال اس بیانیے کے بالکل برعکس ہے جو افغان سوشل میڈیا نیٹ ورکس اور بعض سرگرم گروہ دیگر ممالک بالخصوص پاکستان کے بارے میں پھیلاتے ہیں، جہاں وہ افغان مہاجرین کی بغیر تصدیق اندھا دھند قبولیت کا مطالبہ کرتے ہیں اور میزبان ریاستوں کو ’’اسلامی برادری‘‘ یا ’’اتحادی فرض‘‘ کا طعنہ دیتے ہیں۔

December 2, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *