پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے خوارج کے کیمپوں پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستانی فضائیہ اور زمینی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں کے پار افغانستان کے اندر خوارج کے تربیتی اور آپریشنل مراکز کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائیاں گل بہادر گروپ کے خوارج کے خلاف کی گئیں جو گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی کوششوں میں ملوث تھے۔
رپورٹس کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ان حملوں کو بروقت اور مؤثر انداز میں ناکام بنایا۔ ان جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق، یہ وہی گروہ تھا جس نے آج شمالی وزیرستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ پہلی کارروائی خوست کے علاقے ورگون میں خوارج کے ایک تربیتی کیمپ پر کی گئی جہاں 30 سے 40 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دوسری کارروائی پکتیکا میں واقع ایک اور مرکز پر کی گئی جس میں 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ان کارروائیوں کا مقصد پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں میں ملوث گروہوں کو بے اثر بنانا تھا۔
ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے تمام دہشتگرد گل بہادر گروپ سے وابستہ تھے جنہوں نے افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کسی بھی خاتون یا بچے کی ہلاکت کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، جبکہ بعض بھارتی اور افغان میڈیا ادارے پرانی تصاویر و ویڈیوز استعمال کر کے جھوٹی کہانیاں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، یہ دہشتگرد اپنے اہلِ خانہ کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں اور ہلاک ہونے والے تمام افراد انہی خفیہ ٹھکانوں میں موجود تھے جہاں سے پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔
جوابی کارروائی میں، پاکستانی فورسز نے پکتیکا میں خوارج کے کیمپوں پر انتہائی درست نشانے والے حملے کیے جن میں خوارج کی قیادت سمیت 60 سے 70 کے قریب دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
اعلیٰ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائیاں مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کی گئیں اور ان کا مقصد پاکستان پر حملوں میں ملوث عناصر کو بے اثر بنانا تھا۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ہم نے ان حملوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔
بسم الله الرحمن الرحیم
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) October 18, 2025
داچې وعده شوې وه له پاکستاني اړخ سره به نن په دوحه کې مذاکرات ترسره کیږي، د دفاع وزیر محترم مولوي صاحب محمد یعقوب مجاهد په مشرۍ د اسلامي امارت یو لوړ پوړې هیئت نن دوحې ته ولاړ.
۴/۱
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشتگرد حملوں کے خلاف واضح پیغام دیا ہے کہ ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید کارروائیاں سرحدی علاقوں میں جاری ہیں تاکہ کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی گروہ کو دوبارہ حملوں کا موقع نہ مل سکے۔
دیکھیں: خیبر پختونخوا میں مزید افغان مہاجر کیمپ بند، تعداد 42 ہوگئی