واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان، ترکیہ اور مصر نے سفارتی رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق ثالثی عمل میں پیشرفت بھی ہو رہی ہے۔
امریکی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے وائٹ ہاؤس کے نمائندے اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
🚨Turkey, Egypt, and Pakistan have been passing messages between the U.S. and Iran over the past two days in an effort to de-escalate, U.S. source says
— Barak Ravid (@BarakRavid) March 23, 2026
🚨Senior officials from the three countries held separate talks with White House envoy Steve Witkoff and Iranian Foreign… https://t.co/4ZEFMt1ruq
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سفارتی کوششیں جاری ہیں اور ان کا مقصد جنگ کا خاتمہ اور تمام تنازعات کا حل نکالنا ہے۔ امریکی ذریعے کے مطابق “ثالثی کا عمل آگے بڑھ رہا ہے اور جلد مثبت نتائج کی امید ہے۔”
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور مصر کا اس عمل میں کردار خطے میں ان کی بڑھتی ہوئی سفارتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ یہ کوششیں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہیں۔
دیکھئیے:ٹرمپ کا ایران سے مثبت بات چیت کا دعویٰ، حملے 5 دن کیلئے مؤخر؛ تہران نے تردید کر دی