پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

برطانیہ، فرانس اور امریکا میں پرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں کے بعد ہزاروں افراد گرفتار ہوئے اور عدالتوں نے سخت سزائیں سنائیں۔

September 25, 2026

ٹرمپ کا ایران سے مثبت بات چیت کا دعویٰ، حملے 5 دن کیلئے مؤخر؛ تہران نے تردید کر دی

ایرانی مؤقف کے مطابق حملوں میں وقفہ کسی سفارتی پیش رفت نہیں بلکہ خطے میں دباؤ، توانائی انفرااسٹرکچر کے خطرات اور مارکیٹ کی صورتحال کا نتیجہ ہے۔
ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے کا اعلان

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز کے دوران ایران کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے ہیں، جن کا مقصد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا حل تلاش کرنا ہے

March 23, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ “مثبت اور نتیجہ خیز” مذاکرات کا دعویٰ کرتے ہوئے ایرانی توانائی تنصیبات پر مجوزہ حملے 5 دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم ایران نے ایسی کسی بات چیت کی تردید کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو روز کے دوران ایران کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے ہیں، جن کا مقصد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا حل تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہی پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ دفاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی انفرااسٹرکچر پر حملے عارضی طور پر روک دیے جائیں۔

ٹرمپ کے مطابق یہ فیصلہ جاری مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے اور بات چیت پورے ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایک سینیئر سکیورٹی عہدیدار نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان نہ کوئی براہ راست اور نہ ہی بالواسطہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ایرانی مؤقف کے مطابق حملوں میں وقفہ کسی سفارتی پیش رفت نہیں بلکہ خطے میں دباؤ، توانائی انفرااسٹرکچر کے خطرات اور مارکیٹ کی صورتحال کا نتیجہ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک کے بیانات میں واضح تضاد پایا جاتا ہے، جبکہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ فوجی آپشنز صرف مؤخر کیے گئے ہیں، ختم نہیں ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز اور توانائی تنصیبات بدستور کشیدگی کے مرکزی نکات ہیں اور آئندہ چند دن صورتحال کے لیے اہم ہوں گے۔

دیکھئیے:ایران کا ٹرمپ کو طنزیہ جواب، ایران آرمی کے ترجمان کا پیغام عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *