پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہی تنظیم کی حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں اور شہری ہلاکتوں کی نشاندہی کی گئی ہے

February 5, 2026

کابل سے موصول اطلاعات کے مطابق سادین آئی یلدز نے ایک روز قبل افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ترکی کی جانب سے کابل میں سفارتی نمائندگی کی سطح کم کرنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب طالبان حکومت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی اور دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔

February 5, 2026

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن “ردّالفتنہ-1” کی کامیاب تکمیل پر 216 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 36 معصوم شہری اور 22 بہادر جوان شہید ہوئے

February 5, 2026

ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی اہلیہ خوشحال خان مینا کابل میں ہیپاٹائٹس کے باعث انتقال کر گئیں، انہیں دیوان بیگی بابا قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا

February 5, 2026

اعلامیے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ایسی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جانا چاہیے جو خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرے

February 5, 2026

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان نے کالعدم تنظیموں سے منسلک 7,500 سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے اور ان کے تمام اثاثے ضبط کر لیے ہیں

February 5, 2026

پاکستان کا سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہی تنظیم کی حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں اور شہری ہلاکتوں کی نشاندہی کی گئی ہے
پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہی تنظیم کی حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں اور شہری ہلاکتوں کی نشاندہی کی گئی ہے

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل سے بی ایل اے پر عالمی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی تنظیم کی حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں اور شہری ہلاکتوں کی جانب توجہ دلائی

February 5, 2026

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے اور اس پر جامع پابندیاں عائد کرنے مطالبہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے مستقل اور سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ افغانستان میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کی کاروائیوں اور اثر رسوخ میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے بی ایل اے کی حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں کی طرف توجہ دلائی، جن میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد حملے، انفراسٹرکچر اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا، اور شہری آبادی کے خلاف ظالمانہ کاروائیاں شامل ہیں، جن کے نتیجے میں حالیہ ہفتوں میں 48 سے زائد معصوم شہری شہید ہوئے۔

سفیر عاصم افتخار نے واضح کیا کہ یہ دہشت گرد عناصر افغان سرزمین سے محفوظ پناہ اور بیرونی حمایت کے تحت کام کر رہے ہیں، جو پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں مسلسل اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ پاکستان کے مستقل مندوب نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے جیسی تنظیموں کے خلاف مؤثر اور مربوط عالمی کاروائی ناگزیر ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

دیکھیے: افغانستان میں حزب وحدتِ اسلامی میں بغاوت، محقق گروپ نے راہیں جدا کر لیں

متعلقہ مضامین

کابل سے موصول اطلاعات کے مطابق سادین آئی یلدز نے ایک روز قبل افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ترکی کی جانب سے کابل میں سفارتی نمائندگی کی سطح کم کرنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب طالبان حکومت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی اور دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔

February 5, 2026

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن “ردّالفتنہ-1” کی کامیاب تکمیل پر 216 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 36 معصوم شہری اور 22 بہادر جوان شہید ہوئے

February 5, 2026

ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی اہلیہ خوشحال خان مینا کابل میں ہیپاٹائٹس کے باعث انتقال کر گئیں، انہیں دیوان بیگی بابا قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا

February 5, 2026

اعلامیے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ایسی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جانا چاہیے جو خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرے

February 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *