پاکستان اور امریکہ کے فوجی دستوں نے مل کر قومی انسداد دہشت گردی مرکز میں ایک کامیاب مشترکہ تربیتی مشق “ایکسسرسائز انسپرڈ گیمبٹ” مکمل کر لی ہے۔ پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ تربیتی مشق کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی فوجوں کے مابین انسداد دہشت گردی کے آپریشن میں ہم آہنگی اور مشترکہ کارروائی کی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔ مشق میں جدید حربی تکنیکوں، انفنٹری مہارتوں اور پیچیدہ سلامتی صورتحال میں فیصلہ سازی کی تربیت شامل تھی۔
ترجمانوں کے بیانات
یو ایس سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے مطابق “یہ تربیتی مشقیں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کے مستحکم رشتے کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے جس کا مقابلہ بین الاقوامی تعاون سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ ایسی مشترکہ تربیت سے ہماری آپریشنل صلاحیتیں مزید بہتر ہوتی ہیں۔
This week, U.S. and Pakistan Army Soldiers completed training at Pakistan's National Counter-Terrorism Center during Exercise Inspired Gambit, which focused on combined infantry skills and tactics, and counterterrorism operations. Training exercises like this between the U.S. and… pic.twitter.com/z8eZNvPKLS
— U.S. Central Command (@CENTCOM) January 16, 2026
مشقوں کی تفصیلات
مشق کے دوران دونوں فوجوں کے جوانوں نے شہری اور دیہی دونوں ماحول میں انسداد دہشت گردی کے منظرناموں پر عملی کارروائیوں کی تربیت حاصل کی۔ تربیت میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال اور معلومات کے تبادلے کے طریقوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔
یہ مشق اس وقت ہوئی ہے جب پاکستان نے حال ہی میں خاران میں دہشت گردوں کے حملے کو کامیابی سے ناکام بنا کر 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق، ایسی بین الاقوامی تربیتی مشقیں پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔
دیکھیں: امریکہ کا 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پروسیسنگ عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ