آماج نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے صوبہ ننگرہار کے ایئرپورٹ پر بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی صبح 28 فروری کو پاکستانی فضائیہ کے طیاروں نے ننگرہار ایئرپورٹ کی حدود اور اس کے قریبی حصوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال اس حملے سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
دوسری جانب افغان حکومت نے اس سنگین واقعے پر تاحال مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ان کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان یا تبصرہ جاری نہیں کیا گیا۔ یہ مبینہ فضائی کاروائی ایک ایسے حساس وقت میں ہوئی ہے جب پاک افغان سرحد پر گزشتہ دو روز سے شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان زمینی جھڑپوں کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔
Nangarhar Airport Bombed by Pakistan Warplanes
— Aamaj News English (@aamajnews_EN) February 28, 2026
Sources told Aamaj News that Nangarhar Airport was bombed by Pakistani warplanes on Saturday morning (Feb 28).
The Taliban has not commented on the matter so far.#aamajnews pic.twitter.com/1NqI5LJ3tL
پس منظر
گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف سرحدی علاقوں میں متعدد عسکری کارروائیاں رپورٹ ہوئی ہیں، جن میں کئی عسکری کارکنوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ان واقعات کے ردعمل میں طالبان حکام نے پاکستان کو سخت نتائج کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد ننگرہار ایئرپورٹ پر اس فضائی حملے نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ یورپی کونسل سمیت عالمی برادری نے فریقین سے فوری طور پر کشیدگی میں کمی اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ خطہ کسی بڑے مسلح تصادم کی لپیٹ میں نہ آ جائے۔
دیکھیے: ایران امریکہ مذاکرات یا متوقع جنگ، ایک تجزیاتی رپورٹ: پارٹ ون