کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

افغان طالبان کا بیانیہ بمقابلہ حقائق: دہشت گردوں کی موجودگی اور سرحدی تنازع کی اصل صورتحال

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی حالیہ پریس کانفرنس میں کیے گئے دعوے بین الاقوامی رپورٹس اور زمینی حقائق سے متصادم ہیں، جہاں افغان سرزمین اب بھی دہشت گرد گروہوں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی حالیہ پریس کانفرنس میں کیے گئے دعوے بین الاقوامی رپورٹس اور زمینی حقائق سے متصادم ہیں، جہاں افغان سرزمین اب بھی دہشت گرد گروہوں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے

سرحدی کشیدگی کے حوالے سے یہ مؤقف کہ پاکستان نے بلا اشتعال کارروائی کی، ریکارڈ پر موجود سفارتی کوششوں کے برعکس ہے۔ پاکستان کی جانب سے متعدد بار احتجاجی مراسلے، انٹیلی جنس شیئرنگ اور سرحدی ہم آہنگی کے اجلاسوں کے ذریعے افغان حکام کو انٹیلی جنس پر مبنی شواہد فراہم کیے گئے تھے

February 28, 2026

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی حالیہ پریس کانفرنس نے ایک بار پھر پاک افغان تعلقات میں موجود دراڑوں اور بیانیے کے تضاد کو واضح کر دیا ہے۔ طلوع نیوز پر نشر ہونے والی اس گفتگو میں جہاں ترجمان نے افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی سے انکار کیا، وہی زمینی حقائق اور بین الاقوامی مانیٹرنگ ٹیموں کے اعداد و شمار ایک مختلف تصویر پیش کر رہے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے عدم جارحیت کا دعویٰ اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی ان حالیہ رپورٹوں سے براہِ راست متصادم ہے جن میں تصدیق کی گئی ہے کہ افغانستان میں اس وقت تحریکِ طالبان پاکستان سمیت بیس سے زائد دہشت گرد تنظیمیں اور ہزاروں غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی بحران کو محض اندرونی ناکامی قرار دینا حقائق سے نظریں چرانے کے مترادف ہے، کیونکہ صرف سال 2025 میں ہونے والے 600 سے زائد حملوں کے ڈورے افغان سرزمین سے ملتے ہیں۔

سرحدی کشیدگی کے حوالے سے یہ مؤقف کہ پاکستان نے بلا اشتعال کارروائی کی، ریکارڈ پر موجود سفارتی کوششوں کے برعکس ہے۔ پاکستان کی جانب سے متعدد بار احتجاجی مراسلے، انٹیلی جنس شیئرنگ اور سرحدی ہم آہنگی کے اجلاسوں کے ذریعے افغان حکام کو انٹیلی جنس پر مبنی شواہد فراہم کیے گئے تھے۔ پاکستان کی حالیہ محدود اور ہدفی کارروائیاں ان مخصوص دہشت گرد انفراسٹرکچرز کے خلاف تھیں جو مسلسل سرحد پار حملوں میں ملوث تھے۔

طالبان کی جانب سے پاکستانی نقصانات کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کو دفاعی ماہرین مبالغہ آمیز قرار دے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 53 مقامات پر کی گئی موثر کاروائیوں میں 274 جنگجو ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ 73 چوکیاں اور 115 کے قریب عسکری گاڑیاں ناکارہ بنا دی گئی ہیں۔ مزید برآں، یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ 18 اہم افغان عسکری پوزیشنیں اس وقت پاکستان کے کنٹرول میں ہیں، جو طالبان کے میدانِ جنگ میں کامیابی کے دعوؤں کو کمزور ثابت کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خودمختاری کے لبادے میں دہشت گردی کے ڈھانچے کا دفاع خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ طالبان کی جانب سے سرحدی سیکٹرز میں کشیدگی بڑھانا اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کے تحفظ کو ترجیح دے رہے ہیں، جو دوطرفہ تعلقات کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

دیکھیے: اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے؛ خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو سخت پیغام

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *