ماسکو فارمیٹ کے ساتویں اجلاس کے موقع پرپاکستانی نمائندہ خصوصی محمد صادق کی افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی سے ملاقات۔
ماسکو فارمیٹ کے ساتویں اجلاس کے موقع پر پاکستانی نمائندہ خصوصی محمد صادق کی افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے اہم ملاقات ہوئی، یاد رہے کہ یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے پر محیط رہی۔
جانبین نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ بالخصوص تجارت، ٹرانزٹ، اقتصادی تعاون اور علاقائی سلامتی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
دورانِ ملاقات خطے کی امن و سلامتی بالخصوص دہشت گردی جیسے مسائل پر تفصیلاً گفتگو کی گئی اور دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی اعلیٰ سطحی جاری رہیں گی تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
دیکھیں: اقوام متحدہ سے اجازت ملنے کے بعد امیر خان متقی رواں ہفتے روس اور بھارت کا دورہ کریں گے