اسلام آباد: پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سروت فاطمہ نے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔
سروت فاطمہ کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف پاکستان کے کھیلوں کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بھی ایک زبردست مثال بن گئی ہے۔
اس کامیابی کے بعد کھیلوں کے حلقوں اور سوشل میڈیا پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کامیابیاں پاکستان میں بیڈمنٹن کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔
سروت فاطمہ کی محنت، لگن اور عزم نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر بھی نمایاں مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
دیکھئیے:پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی