نیویارک: تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی کے میدان میں پاکستان نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
نیویارک میں ہونے والے آئس ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے پیرو کو 6-1 سے شکست دے جیت حاصل کرلی۔
پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تمام مقابلوں میں اپنے حریفوں کو شکست دیتے ہوٗے فائنل میچ بھی اپنے نام کرلیا۔
آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈویژن 2میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی جن میں ارجنٹینا، پاکستان، میکسیکو، پیرو، برازیل، لبنان، سمیت دیگر ممالک کی بھی ٹیمیں شامل تھِیں۔
دیکھیں: ایشیا کپ اور سہہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی