اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

دفتر خارجہ اور عسکری حکام کا ایران روانگی کا فیصلہ، امریکا-ایران مذاکرات پر مشاورت متوقع

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں آئندہ ہفتے کے اختتام پر متوقع ہے، جس کے لیے انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو تیاریوں کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
پاکستانی حکام کی ایران روانگی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ قوی امکان ہے کہ ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔ ان کے مطابق پاکستان کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ گزشتہ اتوار سے جاری ہے

April 15, 2026

اسلام آباد: اہم سفارتی پیشرفت کے تحت پاکستان کے دفتر خارجہ اور عسکری حکام کے وفد کی ایران روانگی متوقع ہے، جہاں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے تسلسل، ممکنہ جنگ بندی اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ قوی امکان ہے کہ ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔ ان کے مطابق پاکستان کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ گزشتہ اتوار سے جاری ہے اور آئندہ مذاکرات مکمل جنگ بندی پر مرکوز ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے ابتدائی مذاکرات کے دوران جنگ بندی، پابندیاں ہٹانے اور جنگ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے جیسے معاملات زیر بحث آئے تھے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع سے متعلق خبریں ابھی تصدیق شدہ نہیں ہیں اور مذاکرات کے لیے کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں آئندہ ہفتے کے اختتام پر متوقع ہے، جس کے لیے انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو تیاریوں کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے جبکہ ایران کی نمائندگی اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، جو تقریباً 21 گھنٹے جاری رہنے کے باوجود کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بعد ازاں کہا تھا کہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور اب فیصلہ ایران کے ہاتھ میں ہے۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے منصفانہ معاہدے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے بھی کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

دیکھئیے:شہباز شریف کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم دورہ، اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ روانہ

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *