مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی قاتل اور درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

پاکستانی ریپر طلحہ انجم بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کی زد میں

پاکستانی ریپر طلحہ انجم نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے
پاکستانی ریپر طلحہ انجم نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے

طلحہ انجم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل دوستی اور خیر سگالی کے اظہار کے لیے تھا اور ان کا مقصد موسیقی کو سرحدوں اور سیاست سے بالا تر دکھانا تھا

November 17, 2025

پاکستان کے معروف ریپر طلحہ انجم اپنے متنازعہ عمل کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے نیپال میں منعقدہ کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ نیپال میں طلحہ انجم اور ریپر طلحہ یونس کی ایک مشترکہ پروگرام کے دوران پیش آیا۔ طلحہ یونس نے حاضرین و سامعین کی محبتوں کے جواب میں نیپالی پرچم لہرا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ طلحہ انجم کے ہاتھ میں بھارتی پرچم دیکھے جانے کے بعد صورتحال نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا۔

طلحہ انجم کا مؤقف

تنقید کے بعد طلحہ انجم نے سوشل میڈیا پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ عمل محض “دوستی اور خیر سگالی کے اظہار کے لیے تھا۔ نیز میرا مقصد موسیقی کو سرحدات، قومیت یا سیاست سے بالا تر دکھانا تھا۔

سوشل میڈیا پر احتجاج
طلحہ انجم کی وضاحت نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث جنم دی ہے۔ ایک جانب تو ناقدین نے اس عمل کو قومی غیرت کے منافی قرار دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب انکے مداحوں کا کہنا ہے کہ فنکاروں کو ثقافتی سفارت کا موقع دیا جانا چاہیے اور موسیقی کو پیغامِ امن کے لیے ایک ذریعہ سمجھنا چاہیے۔

نیپال میں ردعمل

دیکھا جائے تو نیپالی شائقین نے اس عمل کو سراہا ہے۔ اکثر مداحوں نے اسے موسیقی کے ذریعے ثقافتی ہم آہنگی کو جوڑنے کا ایک اقدام قرار دیا ہے۔ تاہم یہ واقعہ دونوں ممالک کے سوشل میڈیا پر مرکزی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

دیکھیں: ترکی نے دہلی دھماکے سے متعلق بھارتی میڈیا کے الزامات مسترد کر دیے

متعلقہ مضامین

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بدر ایم او یو دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون بڑھانے کی اہم پیش رفت ہے۔

November 6, 2026

سعودی اتحاد نے مکہ ریجن کی جانب آنے والے ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

November 6, 2026

چین نے ڈی ایف 61 بین البراعظمی میزائل کو راکٹ فورس میں شامل کرلیا، شمالی کوریا کے نئے تجربات اور جاپان کی جوہری پالیسی بھی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *