سال 2025 میں پاکستانی افراد کا روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک منتقل ہونے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کےمطابق 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے، جبکہ متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد تقریباً 50 ہزار رہی۔
ماہرین کے مطابق پاکستانی مزدوروں کا رجحان دبئی سے ہٹ کر سعودی عرب کی تعمیراتی سائٹس، سروس سیکٹر اور وژن 2030 کے بڑے منصوبوں کی طرف منتقل ہو گیا ہے۔ اس نہ صرف مزدوروں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ کیا ہے بلکہ سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کے لیے ملازمت کے بھی نئے مواقع بھی پیدا کیے ہیں۔
Pakistan’s labor export in 2025: Over 530,000 Pakistanis left for jobs in Saudi Arabia, while only around 50,000 went to the UAE. The centre of gravity for Pakistani migrant workers is no longer Dubai’s skyline but Saudi Arabia’s construction sites, service sector and Vision 2030…
— brief. (@brief_pk) January 15, 2026
اس کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں کی بڑی تعداد سے پاکستان کو نہ صرف ترسیلاتِ زر میں اضافے کی توقع ہے بلکہ یہ ملک کے مجموعی اقتصادی استحکام اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے