افغانستان کے صوبہ ہرات کے علاقے جبرائیل میں خواتین کی من مانی گرفتاریوں اور لازمی حجاب پالیسی کے خلاف ہونے والے پُرامن احتجاج پر طالبان اہلکاروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں بچے سمیت متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

June 9, 2026

مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران را اور فتنۃ الخوارج سے منسلک 5 کارندے گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے نقشے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

June 9, 2026

ٹام لینٹوس کمیشن کے بیان پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری مقدمہ پیکا قوانین کے تحت سائبر دہشت گردی سے متعلق ہے، جس میں عدالتی خودمختاری اور قومی سلامتی کا احترام ناگزیر ہے۔

June 9, 2026

سلامتی کونسل اجلاس میں روس نے پاک افغان کشیدگی کو فتنۃ الخوارج کی دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے داعش کو خطے کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

June 9, 2026

بھارتی ریاست منی پور کے ضلع اوکھرول میں نئی فوجی چوکی کے قیام کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں پر آسام رائفلز نے لاٹھی چارج اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 مظاہرین زخمی ہو گئے۔

June 9, 2026

لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل روڈولف ہائیکل نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کر کے دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

June 9, 2026

طالبان کا جمود اور جدید غلامی: پکتیکا میں خواتین کے ریٹ مقرر کرنے پر سماجی حلقوں کا سخت ردِعمل

پکتیکا میں خواتین کی ‘قیمت’ مقرر کرنے کا شرمناک فیصلہ؛ انسانی حقوق کی پامالی اور پشتون روایات پر دھبہ قرار، عالمی حلقوں اور دینی ماہرین کی شدید تشویش۔
پکتیکا میں خواتین کی 'قیمت' مقرر کرنے کا شرمناک فیصلہ؛ انسانی حقوق کی پامالی اور پشتون روایات پر دھبہ قرار، عالمی حلقوں اور دینی ماہرین کی شدید تشویش۔

یہ فیصلہ انسانیت اور پشتون ولی دونوں کی توہین ہے، جہاں عورت کو عزت کے بجائے قیمت دی جا رہی ہے اور اسے تجارتی شے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ رجحان خواتین کے حقوق پر بڑھتی پابندیوں، سماجی انحطاط اور منفی رویوں کی عکاسی کرتا ہے۔

May 4, 2026

افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع یحییٰ خیل سے ایک ایسا لرزہ خیز اور شرمناک فیصلہ سامنے آیا ہے جس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ قبائلی عمائدین اور نام نہاد معززین نے ایک مشترکہ فیصلے میں لڑکیوں کی “قیمت” تین لاکھ سے پانچ لاکھ روپے مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے دور میں سامنے آیا ہے جب دنیا انسان کو اشرف المخلوقات قرار دیتی ہے، مگر یہاں عورت کو بازار میں بکنے والی اشیاء کی طرح ایک “ریٹ لسٹ” کے تابع کر دیا گیا ہے۔

پشتون روایات پر دھبہ

یہ عمل نہ صرف انسانیت کی تذلیل ہے بلکہ پشتونوں کی غیرت مندانہ تاریخ اور روایات پر بھی ایک بدترین دھبہ ہے۔ پشتون ولی کی اصل روایات میں عورت گھر کی عزت ہوتی ہے، اسے بازار کے نرخوں پر تولنا پشتون ثقافت کی توہین ہے۔ عورت انسان ہے، اس کی اپنی ایک عزت ہے اور وہ کوئی بازار کی جنس نہیں کہ اس کی قیمتیں مقرر کی جائیں۔

طالبان کا ذہنی جمود

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ افغانستان میں جاری طالبان کے ذہنی جمود اور سختیوں کا شاخسانہ ہے۔ جہاں خواتین کی تعلیم اور بنیادی حقوق پر پہلے ہی پابندیاں عائد ہیں، وہاں اب ان کی حیثیت کو ایک “تجارتی شے” تک محدود کر دیا گیا ہے۔ یہ صورتحال طالبان انتظامیہ کی نااہلی اور معاشرتی انحطاط کو واضح کرتی ہے، جہاں انسانوں کی خرید و فروخت کو قبائلی فیصلوں کا لبادہ پہنایا جا رہا ہے۔

نفسیاتی غلامی کا آغاز

اس جاہلانہ رسم کے نتیجے میں جس عورت کو “قیمت” دے کر لایا جائے گا، اسے خاندان میں ایک انسان کے بجائے “خریدے ہوئے غلام” کی نظر سے دیکھا جائے گا۔ یہ سوچ نہ صرف گھریلو تشدد کی راہ ہموار کرے گی بلکہ عورت کو نفسیاتی طور پر معاشرے سے الگ تھلگ کر دے گی۔

عالمی اداروں کا مجرمانہ سکوت

اس سنگین معاملے پر عالمی انسانی حقوق کے ادارے اور اقوامِ متحدہ کی خاموشی مجرمانہ معلوم ہوتی ہے۔ جب سرِ عام عورتوں کی قیمتیں مقرر کی جا رہی ہوں تو عالمی اداروں کی خاموشی غلط پیغام دیتی ہے۔ یہ فیصلہ براہِ راست “انسانی اسمگلنگ” اور “جدید غلامی” کی ایک شکل ہے جو عالمی چارٹر برائے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بقا اور وقار کی جنگ

ماہرین کا کہنا ہے اس غیر معزز رسم کو ختم کریں اور اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو عزت، حقوق اور انسانیت کی نظر سے دیکھیں۔ یہ صرف ایک قبیلے یا علاقے کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت کے وقار اور عورت کے حقوق کی بقا کی جنگ ہے، جسے جیتنا ہر ذی شعور انسان کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

افغانستان کے صوبہ ہرات کے علاقے جبرائیل میں خواتین کی من مانی گرفتاریوں اور لازمی حجاب پالیسی کے خلاف ہونے والے پُرامن احتجاج پر طالبان اہلکاروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں بچے سمیت متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

June 9, 2026

مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران را اور فتنۃ الخوارج سے منسلک 5 کارندے گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے نقشے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

June 9, 2026

ٹام لینٹوس کمیشن کے بیان پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری مقدمہ پیکا قوانین کے تحت سائبر دہشت گردی سے متعلق ہے، جس میں عدالتی خودمختاری اور قومی سلامتی کا احترام ناگزیر ہے۔

June 9, 2026

سلامتی کونسل اجلاس میں روس نے پاک افغان کشیدگی کو فتنۃ الخوارج کی دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے داعش کو خطے کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

June 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *