طالبان میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، 19 صوبوں کے گورنر، نائب گورنر اور پولیس چیف تبدیل

طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ نے افغانستان کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا حکم دیتے ہوئے وزیر مواصلات سمیت 19 صوبوں کے گورنرز، نائب گورنرز اور پولیس چیفس کے تبادلے کر دیے ہیں۔
طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ نے افغانستان کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا حکم دیتے ہوئے وزیر مواصلات سمیت 19 صوبوں کے گورنرز، نائب گورنرز اور پولیس چیفس کے تبادلے کر دیے ہیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کی بڑی انتظامی اکھاڑ پچھاڑ؛ ملا ہیبت اللہ نے وزیر مواصلات حمد اللہ نعمانی کو برطرف کر کے نئے گورنرز اور پولیس کمانڈرز تعینات کر دیے۔ تمام نئی تقرریوں کی مکمل تفصیلات۔

May 4, 2026

طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ نے افغانستان کے انتظامی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے اہم عہدوں پر نئی تعیناتیوں کا حکم دیا ہے۔ اس تازہ ترین حکم نامے کے تحت وزیر مواصلات حمد اللہ نعمانی کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ حمد اللہ نعمانی، جن کا تعلق صوبہ غزنی سے ہے، طالبان کے پہلے دورِ حکومت میں بھی اسی منصب پر فائز رہے تھے اور انہیں 2024 میں دوبارہ یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ان کی جگہ اب فاریاب کے سابق گورنر مولوی عبدالاحد فضلی کو نیا وزیر مواصلات مقرر کیا گیا ہے۔

صوبائی گورنرز کی اکھاڑ پچھاڑ

حکم نامے کے مطابق متعدد صوبوں کے گورنرز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ مولوی محمد حنیف حمزہ کو بادغیس سے تبدیل کر کے فاریاب کا گورنر لگایا گیا ہے، جبکہ مولوی عبدالرحمٰن حقانی کو بغلان سے خوست اور مولوی عبداللہ مختار کو خوست سے بغلان کا گورنر تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح معاشی مشیر مولوی محمد ولی جان کو صوبہ بادغیس کی گورنری سونپی گئی ہے، جبکہ پکتیکا کے معاون گورنر مخدوم عبدالسلام سعادت کو وزارتِ ارشاد، حج و اوقاف میں ڈائریکٹر کے عہدے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی بیوروکریسی میں ردوبدل

سیکیورٹی کے شعبے میں بھی اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں، جہاں 5 پولیس کمانڈرز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ میدان وردگ کے پولیس چیف مولوی عبدالقیوم ہلال اب بغلان میں ذمہ داریاں نبھائیں گے، جبکہ بغلان کے پولیس چیف مولوی عبدالحق کو میدان وردگ منتقل کر دیا گیا ہے۔ نیمروز کے پولیس چیف مولوی عبدالظاہر مدثر کو میدان وردگ کا معاون گورنر، جبکہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر مولوی محمد عمر مخلص کو نیمروز کا نیا پولیس چیف مقرر کیا گیا ہے۔ لوگر کے پولیس چیف مولوی آغا ولی حنفی کو اب محکمہ جیل خانہ جات کا نیا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔

معاون گورنرز اور عسکری تعیناتیاں

انتظامی اصلاحات کے اس سلسلے میں پکتیا، لوگر، ہلمند، فراہ اور بغلان کے معاون گورنرز کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ مولوی انعام اللہ صلاح الدین کو پکتیا سے لوگر، اور مولوی محمد انور کو لوگر سے پکتیا کا معاون گورنر لگایا گیا ہے۔ ہلمند کے معاون گورنر مولوی محمد نبی حماس اب بغلان میں خدمات انجام دیں گے، جبکہ مولوی رحیم اللہ محمود کو فراہ سے ہلمند منتقل کیا گیا ہے۔ عسکری سطح پر 203 منصوری کور کے تھرڈ بریگیڈ کے چیف مولوی محمد گل خیبر کو فراہ کا معاون گورنر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ان کی سابقہ جگہ بغلان کے سابق معاون گورنر مولوی محمد ہمایوں جہادیار لیں گے۔ پکتیکا میں شوریٰ علماء کے رکن قاضی نور اللہ کو اسی صوبے کا معاون گورنر تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *