خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ اجلاس میں امریکا اور ایران کے مابین حالیہ سفارتی پیش رفت اور مفاہمت میں پاکستان اور قطر کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

June 26, 2026

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور خلیجی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے پر پابندی کا انتباہ دیا ہے۔

June 26, 2026

پاکستان نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی ادارے کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرا دیا ہے۔

June 26, 2026

تاریخی حقائق اور دستاویزی شواہد کالعدم تنظیموں کے جبری الحاق کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان کا پاکستان میں شامل ہونا عوام اور مقامی حکمرانوں کا اپنا فیصلہ تھا۔

June 25, 2026

بلوچستان کے ضلع خاران کی وادی سراوان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کا ٹھکانہ کلیئر کروا لیا۔

June 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک اور ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، تاہم ملک کی طرف بری نگاہ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔

June 25, 2026

امن دستوں پر حملے ناقابلِ قبول: پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں امن مشنز کے لیے وسائل اور احتساب کا مطالبہ

عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان 6 دہائیوں سے عالمی امن کا علمبردار ہے اور اب تک 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد پاکستانی اہلکار اقوامِ متحدہ کے پرچم تلے اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 6 دہائیوں سے عالمی امن کا علمبردار ہے اور اب تک 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد پاکستانی اہلکار اقوامِ متحدہ کے پرچم تلے اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں.

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا خطاب؛ عالمی امن مشنز میں پاکستانی دستوں کی قربانیوں کا اعتراف

April 16, 2026

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان گزشتہ چھ دہائیوں سے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ فوج فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ اب تک 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد پاکستانی امن دستے دنیا بھر کے 48 مختلف مشنز میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے چکے ہیں، جس کی کامیابی کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جاتا ہے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے انکشاف کیا کہ عالمی امن کے قیام کی خاطر اب تک 182 پاکستانی اہلکاروں نے اقوامِ متحدہ کے پرچم تلے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے اہلکاروں کی حفاظت اور سیکیورٹی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ سفیر نے حال ہی میں امن دستوں پر ہونے والے حملوں، بالخصوص انڈونیشیائی اور بنگلہ دیشی اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم کے خلاف احتساب ناگزیر ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حملوں کو روکا جا سکے۔

سکیورٹی چیلنجز

سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ امن دستے اس وقت انتہائی پیچیدہ اور مشکل حالات میں فرائض انجام دے رہے ہیں جہاں وسائل میں کمی اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے ڈرونز اور دیگر غیر روایتی جنگی ہتھکنڈوں سے پیدا ہونے والے خطرات کی نشاندہی کی۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے لیکن یہ زمین پر موجود انسانی موجودگی کا متبادل نہیں ہو سکتی، کیونکہ مقامی برادریوں کے ساتھ روابط اور اعتماد سازی کے لیے انسانی عنصر بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

اپاکستان ڈنمارک تعاون

سفیر عاصم افتخآر نے وسطی افریقی جمہوریہ اور ابیئی کے مشنز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امن مشنز عالمی استحکام کے لیے ایک کم لاگت اور موثر ذریعہ ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ڈنمارک “پیس کیپنگ ڈو” کے طور پر مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ سلامتی کونسل کی توجہ امن مشنز کو مزید مضبوط اور محفوظ بنانے پر مرکوز رکھی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی امن و سلامتی کے لیے اقوامِ متحدہ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے مشترکہ اجلاس میں امریکا اور ایران کے مابین حالیہ سفارتی پیش رفت اور مفاہمت میں پاکستان اور قطر کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا ہے۔

June 26, 2026

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا اور خلیجی اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے پر پابندی کا انتباہ دیا ہے۔

June 26, 2026

پاکستان نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی ادارے کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرا دیا ہے۔

June 26, 2026

تاریخی حقائق اور دستاویزی شواہد کالعدم تنظیموں کے جبری الحاق کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان کا پاکستان میں شامل ہونا عوام اور مقامی حکمرانوں کا اپنا فیصلہ تھا۔

June 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *