عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

افغان میڈیا کے مطابق قندھار کے ہسپتال میں زخمی دہشت گردوں کے انٹرویو کی کوشش پر افغان ٹائمز کے دو صحافیوں کو طالبان نے تشدد کے بعد اغوا کر لیا۔

September 25, 2026

لاہور میں مولانا امیر حمزہ پر قاتلانہ حملہ، فائرنگ سے زخمی، پولیس تحقیقات جاری

لاہور کے علاقے پیکو روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تحریک حرمتِ رسول پاکستان کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ زخمی ہو گئے۔
لاہور کے علاقے پیکو روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تحریک حرمتِ رسول پاکستان کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ زخمی ہو گئے۔

مولانا امیر حمزہ پر قاتلانہ حملہ۔ ٹی وی پروگرام سے واپسی پر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ بازو میں گولی لگنے سے زخمی، حالت خطرے سے باہر

April 16, 2026

لاہور کے علاقے پیکو روڈ، پنڈی اسٹاپ کے قریب تحریک حرمتِ رسول پاکستان کے چیئرمین اور معروف اہلحدیث عالم مولانا امیر حمزہ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا نجی ٹی وی ’24 نیوز’ کے پروگرام ‘نورِ سحر’ میں شرکت کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے ان کا پیچھا کیا اور ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں مولانا امیر حمزہ زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی طبی معلومات کے مطابق ایک گولی ان کے بازو میں لگی ہے، تاہم خوش قسمتی سے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے فوری بعد انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو مستحکم قرار دیا ہے۔

کاروائی اور تحقیقات

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے گرد و نواح میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت اور سمت کا تعین کیا جا سکے۔ پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

ردِ عمل

مولانا امیر حمزہ پر حملے کی خبر سنتے ہی مذہبی اور سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تحریک حرمتِ رسول کے کارکنان اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور مذہبی رہنماؤں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *