سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے ایلیٹ فورسز اور مقامی پولیس کے اشتراک سے کارروائی کرتے ہوئے ایک خودکش بمبار اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مذکورہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں مشتبہ افراد کے ایک خشک نالے کے قریب موجودگی کی اطلاعاتدی گئیں۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے گھیراؤ کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار شدہ خودکش بمبار کا تعلق افغانستان کے صوبہ بلخ سے ہے جبکہ سہولت کار کی شناخت رفیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے۔ سی ٹی ڈٰی کے ترجمان کے مطابق ملزمان دہشت گردانہ کی منصوبہ بندی اور مواد جمع کر رہے تھے۔ گرفتاری کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کے قبضے سے تین دستی بم، ایک خطرناک آلہ اور کثیر مقدار میں بارود برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان کو مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس واقعے کے پیچھے کام کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دیکھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 15 دہشت گرد ہلاک؛ آئی ایس پی آر