سروائیکل کینسر خواتین میں ہونے والا تیسرے نمبر کا سب سے عام کینسر ہے۔

September 15, 2025

عمران خان کا کے پی میں فوجی کارروائی، ڈرون حملوں اور مہاجرین کی بے دخلی پر شدید ردِعمل، پی ٹی آئی کے اراکینِ پارلیمنٹ کو مزاحمت کی ہدایت

September 15, 2025

معرکۂ حق اور بنیان مرصوص میں جے 10 اور جے ایف17 طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

September 15, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کا رویّہ انتہائی غیر مناسب تھا

September 15, 2025

اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے سرکاری کالجوں میں 8 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جاٗے گا

September 15, 2025

انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کاروائیاں کی گئیں اور لکی مروت اور بنوں میں ٹی ٹی پی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

September 15, 2025

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، صدر نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی

قانون میں آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل اور فروخت پر جدید نگرانی کی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت بڑھانا اور شعبے کی ریگولیشن کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔

1 min read

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، صدر نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی

ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات ضبط کرنے کے اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔

September 1, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کو باقاعدہ طور پر قانون کی شکل دے دی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی مزید مؤثر اور سخت ہو جائے گی۔

ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات ضبط کرنے کے اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔

اب گاڑیوں میں لے جائے جانے والا اسمگل شدہ یا غیر قانونی ایندھن بھی فوری طور پر ضبط کیا جا سکے گا۔

قانون میں آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل اور فروخت پر جدید نگرانی کی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت بڑھانا اور شعبے کی ریگولیشن کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔

مزید برآں، خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سخت سزائیں اور بھاری جرمانے رکھے گئے ہیں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ حکومت کے مطابق اس قانون سے نہ صرف ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات ممکن ہوں گے بلکہ ایندھن کے شعبے میں منصفانہ مقابلے کی فضا بھی پیدا ہوگی۔

حکومتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی بدولت قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا، جبکہ غیر قانونی کاروبار کے خاتمے سے عوام کو بہتر سروسز اور شفاف نظام مل سکے گا۔

دیکھیں: شرح سود 11 فیصد پر برقرار، پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

متعلقہ مضامین

سروائیکل کینسر خواتین میں ہونے والا تیسرے نمبر کا سب سے عام کینسر ہے۔

September 15, 2025

عمران خان کا کے پی میں فوجی کارروائی، ڈرون حملوں اور مہاجرین کی بے دخلی پر شدید ردِعمل، پی ٹی آئی کے اراکینِ پارلیمنٹ کو مزاحمت کی ہدایت

September 15, 2025

معرکۂ حق اور بنیان مرصوص میں جے 10 اور جے ایف17 طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

September 15, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کا رویّہ انتہائی غیر مناسب تھا

September 15, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *