"> پشین میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

پشین میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد۔
پشین میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔

August 25, 2026

بلوچستان کے ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد پشین میں مزدوروں کے قتل سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن بھی کیا۔

اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں موجود ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی سے علاقے میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔

دیکھیے: بنوں میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، موٹر سائیکل سے بارودی مواد برآمد

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *