پاک افغان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور افغان سرزمین سے ہونے والی جارحیت کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی، سرحدی کشیدگی اور افغان مہاجرین کی واپسی سمیت اہم معاملات پر فیصلے متوقع ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، افغان طالبان کی جارحیت پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں حکومتِ پاکستان حالیہ کشیدگی اور ملکی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے غیرقانونی افغان شہریوں سے متعلق پالیسی میں مزید سختی لاسکتی ہے۔
دیکھیں: پاکستان افغانستان جنگ کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائیں: زلمے خلیل زاد