"> شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو ایک بار پھر بامقصد مذاکرات کی دعوت، کہا تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔
شہباز شریف پی ٹی آئی

وزیراعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت، تاجر برادری کے لیے نئی اسکیم اور معیشت میں بہتری کے دعوے۔

August 20, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرے تاکہ جمہوریت کو تقویت دی جا سکے۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت اپوزیشن کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اب یہ اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کب تک میز پر آتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری کے لیے ایک اچھی اسکیم لائی گئی ہے اور تاجروں کو پریشان کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ایف بی آر کو ہدایت دی کہ تاجر برادری کو ہراساں نہ کیا جائے۔

معیشت میں بہتری

شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے اور آئندہ دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے تیل کی سپلائی پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

دیکھیے: عمران خان کی ہسپتال منتقلی، سپریم کورٹ نے حکومتی درخواست واپس کردی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *