اسلام آباد: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کو مبصرین نے منظم پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، جبکہ علما کنونشن اور ایران سے متعلق بیانات کی اصل حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع اور شریک علما کے مطابق آرمی چیف کی ملاقاتوں اور بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، حالانکہ حالیہ علما کنونشن کا بنیادی مقصد قومی اتحاد، مذہبی ہم آہنگی اور فرقہ واریت کے خاتمے کو فروغ دینا تھا۔ علما نے بھی واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے پھیلایا جانے والا بیانیہ من گھڑت اور گمراہ کن ہے۔
علما کنونشن سے متعلق علامہ واحدی نے کہا کہ آرمی چیف نے ایران کے حوالے سے گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور خطے میں جنگی کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک اور ایران کے درمیان ممکنہ تصادم کو روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آرمی چیف نے ملک میں پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ فرقہ واریت کو ہوا دینا قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ گلگت بلتستان میں حالیہ پرتشدد واقعات کے حوالے سے بھی “تیسری قوت” کے کردار کی نشاندہی کی گئی، جبکہ اہل تشیع قیادت نے ان واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں تمام مکاتب فکر کا احترام اور آئین کی بالادستی ضروری ہے، اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے آرٹیکل 5 کا حوالہ دیتے ہوئے ریاست سے وفاداری کو ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری قرار دیا۔
Very important! A specific political faction is once again attempting to weaponize religion to target Field Marshal Syed Asim Munir. To counter the blatant lies being spread on social media, it is crucial to present the factual reality of the situation.
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) March 20, 2026
The recent propaganda…
ملاقاتوں کے دوران مسلم امہ کے اتحاد پر بھی زور دیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ بیرونی عناصر مسلمانوں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے ہوشیار رہنا ضروری ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق آرمی چیف کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات میں باہمی احترام اور یکجہتی کا واضح اظہار ہوا، تاہم سوشل میڈیا پر اس کو مسخ کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔ علما اور شرکا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گمراہ کن مہمات کو مسترد کریں اور قومی اتحاد کو ترجیح دیں۔
دیکھئیے:اسرائیل نے ظلم کی انتہا کر دی، فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا گیا