ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

بھارتی فوجیوں کا احتجاج، مراعات نہ ملنے پر مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

1 min read

بھارتی فوجیوں کا احتجاج، مراعات نہ ملنے پر مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

فوجیوں کا کہنا تھا کہ وہ مودی سرکار اور ریاستی حکام کو کئی بار اپنی مشکلات سے آگاہ کر چکے ہیں۔

September 14, 2025

بھارتی فوج کے اہلکاروں نے مراعات اور بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ بھارتی ریاست بہار کے مختلف شہروں خصوصاً پٹنہ میں فوجیوں نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں احتجاج پورے بھارت میں پھیلانے کی دھمکی دی۔

فوجیوں کا کہنا تھا کہ وہ مودی سرکار اور ریاستی حکام کو کئی بار اپنی مشکلات سے آگاہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے بارہا درخواستیں دی ہیں کہ ان کی رہائش، تنخواہوں، ریٹائرمنٹ کے بعد فوائد اور دیگر ضروریات کا خیال رکھا جائے، لیکن حکومتی سطح پر ان مطالبات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کے بعد وہ مجبوراً احتجاج پر اُتر آئے ہیں۔

نیشنل سیکیورٹی ایکسپرٹ سید محمد علی نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے تین بنیادی وجوہات کی نشاندہی کی جو بھارتی فوج میں بڑھتے ہوئے اضطراب کا باعث بن رہی ہیں۔ ان کے مطابق پہلا مسئلہ یہ ہے کہ فوج کا مورال یعنی حوصلہ شدید طور پر متاثر ہوا ہے کیونکہ فوج کو قومی دفاع کے بجائے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا اہم مسئلہ یہ ہے کہ کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ فوج اندر سے تقسیم کا شکار ہو رہی ہے۔

تیسری بڑی وجہ، ان کے مطابق، یہ ہے کہ جو اہلکار آپریشنز میں مارے جاتے ہیں یا قربانیاں دیتے ہیں، ان کی خدمات کو حکومت یا فوجی قیادت کی طرف سے تسلیم نہیں کیا جاتا۔ ان کی شہادتیں محض سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہیں اور کوئی سنجیدہ اعتراف نہیں کیا جاتا۔

اس رویے نے بھارتی افواج میں نہ صرف بے اعتمادی پیدا کی ہے بلکہ کئی اہلکاروں کو یہ احساس دلایا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کے بجائے سیاسی ایجنڈے کا حصہ بن چکے ہیں۔ یہی وہ محرکات ہیں جن کی بنیاد پر بھارتی فوجی اب احتجاج پر مجبور ہو چکے ہیں۔

دیکھیں: ایک ٹرائی اینگل بن گیا ہے جس میں بھارت، افغانستان اور پی ٹی آئی ہیں؛ خواجہ آصف

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *