مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ اور داعش سے وابستہ بعض زخمی افراد کو بھی کابل کے فوجی اسپتال، جسے اردو نظامی اسپتال کہا جاتا ہے، منتقل کیا گیا ہے۔ انہی ذرائع کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں طالبان کے بارڈر گارڈز کے بعض اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوجی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

February 24, 2026

یہ ایک دشوار گزار پہاڑی علاقہ، جہاں اگر قبضہ کر بھی لیا جائے تو برقراررکھنا مشکل ہے کیونکہ ایک طویل سپلائی لائن بنانا پڑے گی۔ اس کی غیر معمولی حساسیت کی ایک وجہ چینی سرحد سے متصل ہونا بھی ہے۔ چین اس بارے میں بہت حساس اور اس حوالے سے معمولی سی بے چینی یا اضطراب بھی برداشت نہیں کر پائے گا۔

February 24, 2026

ذرائع کے مطابق فوری جوابی کارروائی میں مبینہ طور پر افغان پوسٹوں کو “خاموش” کرا دیا گیا۔ تاہم جانی نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

February 24, 2026

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ چند ہفتے قبل معالج ٹیم نے عمران خان کے ذاتی معالجین کو باضابطہ کانفرنس کال کے ذریعے بریفنگ دی تھی، جس میں کسی سپرا اسپیشلائزیشن کی عدم موجودگی پر اعتراض سامنے نہیں آیا۔ اس پس منظر میں حالیہ عوامی بیانات کو غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے۔

February 24, 2026

افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن ( یوناما) کی حالیہ رپورٹ کو دفاعی ماہرین نے حقائق سے بعید اور جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، جس میں دہشت گرد نیٹ ورکس کی موجودگی کو نظرانداز کر کے یکطرفہ بیانیہ اپنایا گیا ہے

February 24, 2026

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتیار میں بھارتی فوج نے تین مقامی نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جعلی مقابلے میں شہید کر دیا اور ثبوت مٹانے کے لیے ان کے اجسام کو کیمیکلز سے جلا ڈالا

February 24, 2026

پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پارٹی 8 فروری کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے ذریعے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج عوامی حقوق اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے اور پارٹی کارکنان اس میں بھرپور شرکت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہر منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جاتی ہے، مگر ہر بار بغیر ملاقات کے واپس لوٹنا پڑتا ہے، جبکہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے کسی بھی رہنما کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

January 7, 2026

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے 8 فروری کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کا عمل صرف پانچ بڑے رہنماؤں کی ملاقات تک محدود ہو جائے تو اسے سنجیدہ پیش رفت نہیں سمجھا جا سکتا، کیونکہ نہ تو چند افراد کی ملاقات مسئلے کا حل ہے اور نہ ہی اس کی کوئی حقیقی ضرورت ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہر منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جاتی ہے، مگر ہر بار بغیر ملاقات کے واپس لوٹنا پڑتا ہے، جبکہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے کسی بھی رہنما کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ملاقاتوں کو ہی متنازع بنا دیا جائے تو مذاکراتی عمل آگے کیسے بڑھ سکتا ہے، اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے غیر ضروری اور بھاری قیمت کیوں طلب کی جا رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پارٹی 8 فروری کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے ذریعے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج عوامی حقوق اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے اور پارٹی کارکنان اس میں بھرپور شرکت کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ حالات میں بہتری کے لیے بہنوں اور وکلا کی ملاقاتیں ناگزیر ہیں، اور جو افراد اور حلقے بہتری کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، انہیں سراہا جانا چاہیے۔ انہوں نے عمران اسماعیل کے فون آنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دیکھیں: بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے ساتھ دفاعی تعاون پر اہم ملاقات

متعلقہ مضامین

مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ اور داعش سے وابستہ بعض زخمی افراد کو بھی کابل کے فوجی اسپتال، جسے اردو نظامی اسپتال کہا جاتا ہے، منتقل کیا گیا ہے۔ انہی ذرائع کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں طالبان کے بارڈر گارڈز کے بعض اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوجی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

February 24, 2026

یہ ایک دشوار گزار پہاڑی علاقہ، جہاں اگر قبضہ کر بھی لیا جائے تو برقراررکھنا مشکل ہے کیونکہ ایک طویل سپلائی لائن بنانا پڑے گی۔ اس کی غیر معمولی حساسیت کی ایک وجہ چینی سرحد سے متصل ہونا بھی ہے۔ چین اس بارے میں بہت حساس اور اس حوالے سے معمولی سی بے چینی یا اضطراب بھی برداشت نہیں کر پائے گا۔

February 24, 2026

ذرائع کے مطابق فوری جوابی کارروائی میں مبینہ طور پر افغان پوسٹوں کو “خاموش” کرا دیا گیا۔ تاہم جانی نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں اور آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

February 24, 2026

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ چند ہفتے قبل معالج ٹیم نے عمران خان کے ذاتی معالجین کو باضابطہ کانفرنس کال کے ذریعے بریفنگ دی تھی، جس میں کسی سپرا اسپیشلائزیشن کی عدم موجودگی پر اعتراض سامنے نہیں آیا۔ اس پس منظر میں حالیہ عوامی بیانات کو غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے۔

February 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *