اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے قومی اسمبلی میں تین اہم عہدے واپس لے لیے گئے ٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس اقدام سے پی ٹی آئی کو پارلیمانی سیاست مین بڑا نقصان، پارلیمنٹ کے تین اہم عہدے تحریکِ انصاف سے واپس لے لیے گئے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈر، اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر کے عہدے خالی قرار دے دیے ہیں جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کی نا اہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہوگیا ہے، اسپیکر ایاز صادق نے دوران اجلاس ممبران کو مطلع کیا کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے جلد نئے نام طلب کیے جائیں گے۔
تین اراکین سے عہدے واپس لیے گئے اور ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کے سات اراکین کی رکنیت بھی ختم بھی کردی گئی ہے جن میں عمر ایوب، جمشید دستی، صاحبزادہ حامد رضا، ودیگر کے نام شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اب پی ٹی آئی کے ارکان کو نئے پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے لیے دوبارہ نام دینے ہوں گے۔ اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے جلد احکامات جاری کیے جائیں گے۔
دیکھیں: پی ٹی آئی کی پاکستان کے قانونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی کوشش سامنے آ گئی