یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

سید علی شاہ گیلانی کی پانچویں برسی پر ان کی طویل سیاسی جدوجہد، نظریاتی ثابت قدمی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے کردار کو یاد کیا جا رہا ہے۔

September 1, 2026

اسلام آباد کانفرنس میں طالبان حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر حکمرانی، خواتین کے حقوق اور سکیورٹی خطرات زیر بحث۔

September 1, 2026

پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 13 دہشت گرد گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں میں 13 دہشت گرد گرفتار کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے خطرناک دہشت گرد سمیت 13 کارندوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کر لیا۔

May 23, 2026

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات پر مبنی مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 13 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ان کاروائیوں کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ سرچ آپریشنز صوبے کے متعدد اضلاع بشمول لاہور، ساہیوال، ملتان، جہلم، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، چنیوٹ اور میانوالی میں کیے گئے۔ لاہور میں ہونے والی ایک اہم کاروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی خطرناک اور مطلوب دہشت گرد مختار کو حراست میں لیا گیا ہے، جو سکیورٹی اداروں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے شرپسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ لٹریچر، دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرینیڈ، آئی ای ڈیز (آئی مائزڈ ایکسپلوسو ڈیوائسز) اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں، جنہیں تخریب کاری کی بڑی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ تمام ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان کے نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

دیکھیے: بنوں میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *