ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دوں گی: رمشا خان کی شادی کے بعد ان کا پرانا ویڈیو کلپ وائرل

رمشا خان کا کہنا تھا کہ وہ عائزہ خان اور حرا مانی جیسی اداکاراؤں کی ہمت کی معترف ہیں جو گھر اور کیریئر کو ایک ساتھ لے کر چلتی ہیں، تاہم ان کے بقول وہ خود ایسا نہیں کر پائیں گی۔
رمشا خان نے بریک لے لی

رمشا خان نے حال ہی میں اداکار خوشحال خان سے ایک نجی تقریب میں شادی کی ہے، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

April 22, 2026

کراچی: معروف اداکارہ رمشا خان کی حالیہ شادی کے بعد ان کا ایک پرانا ویڈیو انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے اور گھریلو زندگی پر توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

رمشا خان نے حال ہی میں اداکار خوشحال خان سے ایک نجی تقریب میں شادی کی ہے، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ وائرل ہونے والے پرانے انٹرویو میں رمشا خان کا کہنا تھا کہ وہ عائزہ خان اور حرا مانی جیسی اداکاراؤں کی ہمت کی معترف ہیں جو گھر اور کیریئر کو ایک ساتھ لے کر چلتی ہیں، تاہم ان کے بقول وہ خود ایسا نہیں کر پائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا دل چھوٹا سا ہے اور وہ ایک وقت میں دو ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتیں، اس لیے شادی کے بعد وہ گھر پر بیٹھنے کو ترجیح دیں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رمشا خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پرانی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ شوبز میزبان حسن چوہدری کے مطابق، اداکارہ کی مینیجر ثمرہ خان نے تصدیق کی ہے کہ رمشا گزشتہ سال دسمبر سے ہی اپنے کیریئر سے بریک لینے کا ارادہ رکھتی تھیں اور اب وہ اپنی ازدواجی زندگی کو وقت دینا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ رمشا اور خوشحال خان کے نکاح کی تصویر وائرل ہونے پر اداکارہ نے اپنی نجی زندگی میں مداخلت پر برہمی کا اظہار بھی کیا تھا۔ ان کے حالیہ اقدامات اور وائرل کلپ سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ شاید اب طویل عرصے تک اسکرین پر نظر نہیں آئیں گی۔

شوبز مبصرین کے مطابق رمشا خان کا کیریئر کے عروج پر بریک لینا ان کی ذاتی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سی اداکارائیں شادی کے بعد گھر اور کام میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہیں، اس فیصلے کو اداکارہ کی نجی آزادی کے طور پر دیکھا جانا چاہئیے۔

دیکھئیے:عالمی شہرت یافتہ گلوکار زین ملک کا اپنی پاکستانی شناخت پر اظہار فخر

متعلقہ مضامین

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *