وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر آئندہ 6 ماہ کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے حساس مقامات پر فوج کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جس پر وفاقی حکومت نے باضابطہ منظوری دے دی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت منظور کی گئی ہے، جس کے تحت افواجِ پاکستان کی 3 کمپنیاں آئندہ 6 ماہ تک شہر میں تعینات رہیں گی۔
یہ منظوری محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر دی گئی ہے، جسے وفاقی کابینہ نے باقاعدہ طور پر منظور کیا۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تعینات کی جانے والی فوجی نفری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان برقرار رکھنے میں معاونت کرے گی۔ اس دوران شہر کے حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا سدِباب کیا جا سکے۔
دیکھیے: افغان سرزمین پاکستان کے لیے سنگین خطرہ، اقوام متحدہ کا بڑا انکشاف