"> افغان سرزمین پاکستان کے لیے سنگین خطرہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغان سرزمین پاکستان کے لیے سنگین خطرہ، اقوام متحدہ کا بڑا انکشاف

اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور 2 ہزار جنگجوؤں کی موجودگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
افغان سرزمین پاکستان کے لیے سنگین خطرہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں اور پاکستان مخالف سرگرمیوں کو بے نقاب کر دیا۔

August 22, 2026

اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی 38ویں رپورٹ نے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی محفوظ پناہ گاہوں اور افغان طالبان کی حمایت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ عالمی تجزیہ کار میتھیو جیمز کے مطابق یہ شواہد ثابت کرتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان میں بدامنی کا مرکزی محور ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ٹی ٹی پی کے تقریباً 2 ہزار مسلح جنگجو اپنے خاندانوں کے ساتھ موجود ہیں۔ انہیں افغان طالبان کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت بھی مل رہی ہے۔ رپورٹ میں ٹی ٹی پی کی تنظیمی توسیع اور آپریشن خیبر کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ القاعدہ کی جانب سے ٹی ٹی پی کو تربیت، نظریاتی رہنمائی اور جدید عسکری ہتھیار دیے جا رہے ہیں۔ اسی گٹھ جوڑ کی وجہ سے سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان کا روزِ اول سے مؤقف رہا ہے کہ کابل انتظامیہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے وعدے پورے کرے۔ اسلام آباد بارہا آگاہ کر چکا ہے کہ سرحد پار موجود محفوظ ٹھکانے ہی خطے میں بدامنی کی اصل وجہ ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دی ہیں۔ افغان سرزمین پر موجود یہ دہشت گرد نیٹ ورک نہ صرف پاکستان کے امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ پورے خطے کے استحکام کو داؤ پر لگا رہا ہے۔

دیکھیے: ٹی ٹی پی اور افغان طالبان میں اختلافات کا دعویٰ من گھڑت پراپیگنڈا قرار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *